اگر آپ بھی جلے ہوئے زخم پر ٹوتھ پیسٹ لگاتے ہیں تو ٹہریں! جانیئے اس کا وہ نقصان جو شاید آپ کو بھی نہیں معلوم

اکثر اوقات کچن میں کام کرتے وقت ہمارا ہاتھ جل جاتا ہے اور فوری طور پر گھر والے کہتے ہیں کہ جلے ہوئے پر ٹوتھ پیسٹ لگا لو اور ہم سب فوراً ہی لگا لیتے ہیں کہ زخم جلدی صحیح ہو جائے گا اور جلے ہوئے کا نشان بھی نہیں رہے گا ۔
یہ ٹپ ہمارے یہاں استعمال ہونے والی ایک عام سی ٹپ ہے جس کو بچے اور بڑے سب ہی استعمال کرتے ہیں، لیکن کبھی ہم نے یہ نہیں سوچا کہ اس کو استعمال کیوں کیا جاتا ہے؟ یا اس سے کوئی فائدہ بھی ہے یا نہیں؟ اس سے متعلق ریسرچ فار انٹرنیشنل برنز سوسائٹی کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ:
'' جلے ہوئے پر ہر گز ٹوتھ پیسٹ کا استعمال نہ کریں اور خصوصاً چہرے اور گردن کے جلنے پر کبھی بھی ٹوتھ پیسٹ نہ لگائیں اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ ٹوتھ پیسٹ میں فلاوینوائڈز پائے جاتے ہیں جوکہ جلد کے خلیات کو اندر سے ختم کر دیتے ہیں، یعنی ڈیڈ اسکن سیلز کے بننے کی وجہ یہ ٹوتھ پیسٹ ہوتی ہے۔ ''

ایسا کیوں کرتے؟

دراصل ٹوتھ پیسٹ کو لگانے سے ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے اور اس کی وجہ میتھانوائل اور مینتھولک خصوصیات ہیں جو کہ ٹوتھ پیسٹ میں شامل ہوتی ہیں اور جلے ہوئے پر ٹھنڈک دیتی ہیں، ہمیں راحت محسوس ہوتی ہے۔ لیکن یہ اسکن کی ان پرتوں کو نقصان پیہنچاتی ہیں جن کا تعلق ہمارے خون اور اعصاب سے ہوتا ہے۔ لہٰذا جلے ہوئے پر ٹوتھ پیسٹ لگانا انتہائی خطرناک عمل ہے۔

گھریلو ٹپ:

٭ ناریل کے تیل میں نمک شامل کریں اور اس کو جلی ہوئی اسکن پر ہلکے سے لگا کر کھلا چھوڑ دیں۔
٭ اس کے بعد جب یہ خُشک ہو جائے تو ہلدی اور پودینے کا پیسٹ بنا کر لگانے سے زخم بھی جلدی صحیح ہو جائے گا اور جلد کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا۔

پیسٹ کیسے تیار کریں؟

٭ 5 سے 6 پودینے کے پتوں کو دو چمچ پانی کے ساتھ بلینڈر میں ڈالیں اور اس میں ہلدی کا ایک چمچ بھی شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔
٭ اس کے بعد اس پیسٹ کو جلے ہوئے پر لگا دیں۔
٭ آپ کا زخم جلدی صحیح ہو جائے گا۔

Jaly Huye Zakham Per Toothpaste Na Lagayn

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Jaly Huye Zakham Per Toothpaste Na Lagayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Jaly Huye Zakham Per Toothpaste Na Lagayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   14036 Views   |   02 Mar 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 May 2024)

اگر آپ بھی جلے ہوئے زخم پر ٹوتھ پیسٹ لگاتے ہیں تو ٹہریں! جانیئے اس کا وہ نقصان جو شاید آپ کو بھی نہیں معلوم

اگر آپ بھی جلے ہوئے زخم پر ٹوتھ پیسٹ لگاتے ہیں تو ٹہریں! جانیئے اس کا وہ نقصان جو شاید آپ کو بھی نہیں معلوم ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی جلے ہوئے زخم پر ٹوتھ پیسٹ لگاتے ہیں تو ٹہریں! جانیئے اس کا وہ نقصان جو شاید آپ کو بھی نہیں معلوم سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔