لو بلڈ پریشر کی علامات اور آسان قدرتی علاج

بلڈپریشر (خون کا دورانیہ) کا کم ہونا اتنا خطرناک نہیں جتنا ہائی بلڈپریشر لیکن اسے نظر انداز بھی نہیں کیا جا سکتا، اگر بلڈ پریشر مسلسل کم ہونے کی شکایت ہے تو چند مخصوص عادات اپنا کر اس پریشانی سے بچا جاسکتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق لو بلد پریشر کو ہائیپو ٹینشن کا نام دیاجاتا ہے۔ اگر ریڈنگ میں بلڈ پریشر60 90/سے نیچے آرہا ہے تو اسے کم سمجھا جائے گا۔

لوَ بلڈ پریشر کی علامات:
۱۔ مسلسل سر درد
۲۔ چکر آنا
۳۔ آنکھوں کے گرد اندھیرا چھا جانا، کچھ سمجھ میں نہ آنا
۴۔ سینے میں درد
۵۔ نظر کا دھندلانا
۶۔پیاس کی شدت اور متلی
یہ بلڈپریشر کم ہونے کی نشانیاں ہیں، ایسے میں گھر میں تھوڑا سا کچھ کھائیں، پانی پئیں اور اپنے معالج سے فوراً رابطہ کریں۔

لوبلڈپریشر کی صورت میں کیا جائے؟
بلڈپریشر کم ہونے کی صورت میں درج ذیل طریقے آزمائیں۔

۱۔پانی پئیں:

بلڈ پریشر لوہونے کی صورت میں سب سے پہلے پانی پئیں، پانی آپ کے جسم میں خون کی سطح بڑھادیتا ہے جس کی وجہ سے دوران خون نارمل ہوجاتا ہے۔

۲۔ ایک وقت میں تھوڑا اور بار بار کھائیں:

مسلسل بلڈپریشر کم ہونے کی صورت میں تھوڑے تھوڑے وقفے سے کچھ نہ کچھ کھاتے رہیں، ایک ساتھ زیادہ بالکل نہ کھائیں۔

۳۔ نمک کا استعمال کریں:

لو بلڈپریشر کی صورت میں تھوڑا سا نمک چاٹ لیں، نمک ٹماٹر پر لگا کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔

۴۔ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھ جائیں:

بیٹھے ہوئے بلڈ پریشر کم ہونا محسوس ہوتو ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھ جائیں۔اس طریقے سے خون کی گردش تیز ہوجاتی ہے۔

۵۔ تیزی سے کوئی کام نہ کریں:
بلد پریشر لو ہونے کی صورت میں جلدی جلدی کام نہ کریں بلکہ جو کام بھی کریں صبر و تحمل اور آرام وسکون کے ساتھ کریں، کیونکہ لوبلڈیریشر کے دوران تیزی سے کام کرنے کی صورت میں آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھانے لگتا ہے، سرد رد اور چکر آنے لگتے ہیں۔

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13358 Views   |   29 Jan 2020
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about لو بلڈ پریشر کی علامات اور آسان قدرتی علاج and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (لو بلڈ پریشر کی علامات اور آسان قدرتی علاج) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.