Hiba Bukhari Arez Ahmed Address Hum Awards Controversy
"ہر کسی کی اپنی رائے ہوتی ہے اور بعض اوقات تنقید سن کر دل دکھتا ہے، لیکن آخر میں، میں صرف خود کو دیکھتی ہوں۔"
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی، حبا بخاری اور اریز احمد، اپنی زندگی کے نئے باب میں داخل ہو چکے ہیں۔ دونوں نے اپنی ازدواجی زندگی میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ نبھایا اور اب ان کی خوشیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ وہ اپنی ننھی پری "اینور" کے والدین بن چکے ہیں۔
حبا اور اریز نے حال ہی میں ندا یاسر کے شو "شانِ سحور" میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے والدین بننے کے خوبصورت اور مشکل تجربے پر کھل کر بات کی۔ لیکن شو کے دوران وہ ایک تنازعے پر بھی گفتگو کرتے نظر آئے، جس نے ان دنوں کافی ہلچل مچا رکھی ہے۔
حبا بخاری، نادیہ خان اور حمل کی خبر کا تنازعہ
حبا بخاری اور اریز احمد نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ ان کی حمل کی خبر ان کی اجازت کے بغیر نادیہ خان نے سب کے سامنے ظاہر کر دی۔ اریز احمد کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے بیشتر لوگوں کو پہلے ہی معلوم تھا کہ وہ والدین بننے والے ہیں، لیکن سب نے اس معاملے میں اخلاقیات کا دامن تھامے رکھا اور اسے پبلک نہیں کیا۔ تاہم، نادیہ خان نے ٹیلیویژن پر اس خبر کا اعلان کر دیا، جس پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
حبا بخاری پر تنقید اور ہم ایوارڈز کا معاملہ
اس موقع پر حبا بخاری نے ہم ایوارڈز کے دوران ہونے والی تنقید پر بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ امید سے تھیں، تب بھی انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور بعض لوگوں نے ان کی موجودگی کو نامناسب قرار دیا۔ تاہم، حبا کا مؤقف واضح تھا کہ ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے، لیکن ایک خاتون کا حاملہ ہونا ایک فطری عمل ہے، اور اسے اسی انداز میں قبول کیا جانا چاہیے۔
اریز احمد نے بھی اپنی اہلیہ کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے کہا کہ "اگر کوئی عورت ماں بننے والی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ گھر بیٹھ جائے، وہ اپنی زندگی نارمل انداز میں گزار سکتی ہے۔"
حبا اور اریز کی گفتگو نے بہت سے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کر دیا کہ آخر کیوں خواتین کے قدرتی تجربات کو معاشرتی مسائل بنا دیا جاتا ہے؟
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Hiba Bukhari Arez Ahmed Address Hum Awards Controversy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hiba Bukhari Arez Ahmed Address Hum Awards Controversy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.