گارلک چیز کے فوائد و استعمالات اور گھر میں بنانے کا طریقہ جان لیں تاکہ آپ بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں

لہسن کے فوائد تو پہلے بھی کئی مرتبہ ہم آپ کو مختلف طریقوں سے بتا چکے ہیں اور اس کو کھانے میں کس طرح کھائیں یہ بھی آپ جانتے ہی ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو لہسن سے بنی زبردست چیز کے فوائد و استعمالات بتانے جارہے ہیں اور ساتھ ہی آپ کی آسانی کے لئے اس کو گھروں میں بنانے کی اتنی آسان ترکیب شیئر کررہے ہیں جو جان کر آپ اس کو استعمال کرنے کے بارے میں تو سوچیں گے ہی اور ساتھ ہی آرام سے بنا بھی لیں گی۔

گارلک چیز کیا ہے۔۔۔؟
گارلک چیز دراصل سوکھے ہوئے لہسن کے بنے پاؤڈر سے تیار ہوتی ہے جو کہ کھانوں کی مختلف ورائٹی جیسے پیزا، بریڈ، سینڈوچز، تھائی اور چائنیز کھانوں میں زیادہ تر استعمال کی جاتی ہے۔

گارلک چیز کے فوائد:
گارلک چیز میں کیلشئیم، پروٹین، ربوفلاون، وٹامن اے، بی 12 اور فاسفورس مخصوص مقدار میں پایا جاتا ہے ۔جو آپ کی صحت پر مختلف قسم کے مثبت نتائج مرتب کرتا ہے۔
• شوگر کے مرض کو کنٹرول کرنے میں گارلک چیز اہم سمجھی جاتی ہے کیونکہ یہ انسولین کی مقدار کو برابر رکھنے میں اہم ہے۔
• بلڈ پریشر کو بڑھنے سے روکتی ہے۔
• گلا خراب ہونےکی صورت میں چکنی چیزیں کھانا منع کیا جاتا ہے مگر گارلک چیز آپ کو گلے کی خراش و دیگر مسائل میں فائدہ دے سکتی ہے۔
• ہڈیوں کے ساتھ جسمانی نظام کی مضبوطی میں گارلک چیز اہم کردار ادا کرتی ہے۔
• قوتِ مدافعت بڑھانے میں گارلک چیز مفید ہے کیونکہ یہ توانائی کو بڑھانے کا ذریعہ بنتی ہے۔
• آئرن کی کمی کی وجہ سے جلد پربدنما اثرات ظاہر ہونے لگتے ہیں اور اس مرض میں آپ گارلک چیز کو ناشتے میں استعمال کریں تو یہ آپ کے لئے بہت فائدہ مند رہے گی۔

گارلک چیزکے استعمالات:
• ڈبل روٹی کےسلائس پر گارلک چیز لگاکر ناشتے میں کھائیں یہ سب سے طاقتور ناشتہ ہوتا ہے۔
• پیزا بنانے میں اور پیزا فرائز بناتے وقت آپ اس کو بھی شامل کرلیں تو یہذائقہ دوبالا کردیتی ہے۔
• مائیکرونی اور پاستہ بنانے کے بعد اس کو سروونگ کے طور پر اوپر ڈال دیں۔
• دیسی کھانے جیسے قورمہ، کڑاہی اور اچار گوشت کے ساتھ بھی آپ اس کو استعمال کرسکتے ہیں۔
• تکہ اور سٹیکس کے اوپر سے گارلک چیز کی ٹوپنگ ذائقے میں جان ڈال دیتی ہے۔

گارلک چیز کو گھر میں کیسے بنائیں۔۔۔۔؟
• اس کو گھر میں بنانے کے لئے آپ تقریباً ایک کلو دودھ ملائی والا دودھ لے لیں اس میں کریم کا ایک کپ ڈال کر خوب پکائیں۔
• اس کے بعد میں ایک کپ کے برابر سرکہ اس پکتے ہوئے دودھ میں شامل کرلیں اور پندرہ منٹ تک چمچ چلاتی رہیں اور لہسن کا پاؤڈر ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں۔
• آدھے گھنٹے بعد آُ دیکھیں گی کہ دودھ پانی چھوڑ دے گا اور دہی الگ ہوجائے گی اس کو نکال لیں۔
• بقیہ پانی میں دوچمچ نمک ڈال کر خوب پکائیں ۔
• اب جو دہی آ نے الگ کی ہے اس کو اس نمک والے پانی میں بھگوئیں اور نکال لیں اس طرح تین سے چار مرتبہ کریں۔
• اب آپ دیکھیں گی یہ ایک سخت سا آٹا نما بن گیا ہوگا اس کو نکال کر گوندھیں۔
• اور مذید دو سے تین بار دودھ کے پانی سے نتھار لیں۔
• اب آٹے کی طرح دوبارہ گوندھیں یہ ایک سخت سا آٹا بن گیا ہوگا۔
• لیجیئے آپ کی گارلک چیز تیار ہے اب اس کو آپ جس طرح چاہیں استعمال کرلیں۔

Garlic Cheese Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Garlic Cheese Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garlic Cheese Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   14116 Views   |   20 May 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

گارلک چیز کے فوائد و استعمالات اور گھر میں بنانے کا طریقہ جان لیں تاکہ آپ بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں

گارلک چیز کے فوائد و استعمالات اور گھر میں بنانے کا طریقہ جان لیں تاکہ آپ بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گارلک چیز کے فوائد و استعمالات اور گھر میں بنانے کا طریقہ جان لیں تاکہ آپ بھی اس سے فائدہ اٹھاسکیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔