فریج کے اوپری حصے میں موٹی برف جمی ہوئی ہے تو فوراً نکال لیں ورنہ فریج خراب بھی ہوسکتا ہے؟ جانیے اس کے گھریلو طریقے جو بچائے آپ کے ہزاروں روپے

دیگر الیکٹرانک مصنوعات کی طرح فریج بھی اہم ترین ضرورت ہے۔ لیکن فریج کا استعمال کرنے کے ساتھ اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی صارف کے دھیان میں ہونا ضروری ہے۔

ہر گھر میں یہ سہولت موجود ہی ہوتی ہے اور کئی بار اس میں مختلف تکنیکی مسائل سامنے آتے رہتے ہیں جس میں ایک مسئلہ صارفین کو یہ بھی پیش آتا ہے وہ یہ کہ فریج کے اُوپر والے خانے یعنی فریزر میں موٹی برف جم جاتی ہیں جس کے اندر موجود اشیاء برف میں دھنس جاتی ہیں۔

آج ہم آپ کو فریج کی پلیٹس پر اضافی برف جمنے کی وجوہات اور اس کے حل سے متعلق گھریلو طریقے بتائے گی جو آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوگی اور آپ کا خرچہ بھی بچ جائے گا۔

اوپری حصے میں اضافی برف کیوں جم جاتی ہے؟

فریزر میں گیس کی اضافی مقدار جمع ہونے اور کمپریسر کے مستقل چلنے کے باعث زیادہ برف جمتی ہے۔ ایک وجہ تھرموسٹیٹ کی سیٹنگ زیادہ بڑھا دینے کی وجہ بھی ہوتی ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ فریج کو درست طریقے سے بند نہ کرنے کی وجہ سے بھی برف اندر ہی جم جاتی ہے بجائے اس کے کہ وہ کولنگ کرے اور جتنی مرتبہ فریج کا دروازہ کھلتا ہے اس کے پریشر بڑھنے کی وجہ سے بھی برف پلیٹ پر جمع ہونے لگ جاتی ہے۔

*فریج کی برف ختم کرنے کا آسان طریقہ

سب سے پہلے اپنے فریج کا سوئچ بند کردیں اور سارا سامان باہر نکال لیں۔ فریج میں موجود تمام شیلوز بھی نکال لیں اور انہیں اچھی طرح دھو لیں۔ پھر اپنا ہئیر ڈرائیر لیں اور اس کی مدد سے جمی ہوئی برف پر ہیٹ دیں ایسا کرنے سے فوری آپ کے فریزر میں جمی برف پگھلنے لگے گی اور منٹوں میں آپ کا فریج صاف ہوجائے گا۔

*سخت برف ہٹانے کا طریقہ

یہ طریقہ بھی نہایت آسان ہے۔ آپ نے بس اتنا کرنا ہے کہ اپنے فریج کو رات بھر کے لیے بند کرکے چھوڑ دیں۔ تو اس سے برف کی سختی ٹوٹ جائے گی۔

*فریج سے بدبو ختم کرنے کا گھریلو طریقہ

ایک رات پہلے فریج میں دو چمچ بیکنگ سوڈا ایک پلیٹ میں ڈال کر رکھ لیں اور پلیٹ کو ڈھک کر نہ رکھیں بلکہ کھلا رکھیں۔ اگلے دن دھونے سے قبل ایک بالٹی میں نیم گرم پانی ڈالیں اور اس میں وہ بیکنگ سوڈا ڈالیں جو فریج میں پلیٹ میں رات بھر رکھا ہوا تھا اور ساتھ ہی اس میں واشنگ سرف ڈال کر مکس کرلیں۔بعد ازاں پانی سے دھولیں جس سے بدبو بھی ختم ہوجائے گی اور آپ کا فریج بھی صاف ہوجائے گا۔

Fridge Ke Uper Moti Baraf Jamna

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Fridge Ke Uper Moti Baraf Jamna and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Fridge Ke Uper Moti Baraf Jamna to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Zain  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2940 Views   |   12 Sep 2022
About the Author:

Zain is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Zain is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 25 April 2024)

فریج کے اوپری حصے میں موٹی برف جمی ہوئی ہے تو فوراً نکال لیں ورنہ فریج خراب بھی ہوسکتا ہے؟ جانیے اس کے گھریلو طریقے جو بچائے آپ کے ہزاروں روپے

فریج کے اوپری حصے میں موٹی برف جمی ہوئی ہے تو فوراً نکال لیں ورنہ فریج خراب بھی ہوسکتا ہے؟ جانیے اس کے گھریلو طریقے جو بچائے آپ کے ہزاروں روپے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فریج کے اوپری حصے میں موٹی برف جمی ہوئی ہے تو فوراً نکال لیں ورنہ فریج خراب بھی ہوسکتا ہے؟ جانیے اس کے گھریلو طریقے جو بچائے آپ کے ہزاروں روپے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔