گرم پانی گرنے سے جھلس گئی تھی لیکن ۔۔۔ مچھلی کی جلد سے کیسے اس خاتون کا علاج کیا گیا؟ برازیلین ڈاکٹر کا انوکھا کارنامہ

مچھلی کھانے کے بے شمار فائدے ہم نے آپ کو کے فوڈز میں کئی مرتبہ بتائے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو مچھلی نہیں بلکہ اس کی جلد کے کرشماتی فائدے بتانے جا رہے ہیں جو ایک برازیلین ڈاکٹر نے اپنی تحقیق اور نتائج سے واضح کیے۔

تصویر میں موجود خاتون گرم پانی گرنے کی وجہ سے تقریباً 40 فیصد جھلس گئیں تھیں ان کا چہرہ، جسم اور ٹانگیں بھی اس قدر جل چکی تھیں کہ ہچاننا مشکل ہو رہا تھا۔ ان پر کئی قسم کے ٹریٹمنٹس کیے گئے مگر کوئی فائدہ نہ ہوا تو ایک برازیلین ڈاکٹر نے مچھلی کی جلد کا تجربہ کر ڈالا جو حیرت انگیز طور پر کامیاب ہوا اور ماریہ اینزس نامی 36 سالہ خاتون ویٹر کی جان بھی بچ گئی اور جلنے کے تمام تر نشانات بھی جلد سے صاف ہوگئے۔

ڈاکٹر نے کیا کارنامہ کیا؟

مچھلی کی جلد کو اس طرح سے الگ کیا گیا جیسے کوئی کوور یا فوائل پیپر ہو اور پھر اس کو جھلسے ہوئے جسم پر ادویات کی مدد سے چپکایا تاکہ جلنے کے نشانات بھی دور ہوں اور جلد کے تمام تر زخم فوری ٹھیک ہوسکیں۔اس تجربے کا کامیاب نتیجہ آنے میں 3 ماہ لگے لیکن ماریہ اینزس بالکل ٹھیک ہوگئیں اور ان کی تمام تر جلد بالکل صاف ستھری ہوگئی۔

فائدہ کیوں ہوا؟

٭ مچھلی کی جلد میں سب سے زیادہ کولاجن پایا جاتا ہے جن کی مدد سے یہ جلے ہوئے زخموں کو جلدی بھرتی ہے اور نشانات کو بھی دور کرتی ہے۔
٭ اس جلد میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی بیشمار مقدار ہوتی ہے جس سے جلد کی خوبصورتی و صفائی بھی ہوتی ہے اور گردوغبار یا کسی انفیکشن کی وجہ سے ہونے والی خرابی بھی دور ہو جاتی ہے۔
٭ پروٹین کی 60 فیصد مقدار جو کاسمیٹک میں استعمال ہوتا ہے وہ سب مچھلی کی جلد کے اوپری حصے سے ہی حاصل کیا جاتا ہے۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   470 Views   |   19 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about گرم پانی گرنے سے جھلس گئی تھی لیکن ۔۔۔ مچھلی کی جلد سے کیسے اس خاتون کا علاج کیا گیا؟ برازیلین ڈاکٹر کا انوکھا کارنامہ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (گرم پانی گرنے سے جھلس گئی تھی لیکن ۔۔۔ مچھلی کی جلد سے کیسے اس خاتون کا علاج کیا گیا؟ برازیلین ڈاکٹر کا انوکھا کارنامہ) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.