مریض سے بات کرتے ہیں تاکہ وہ ہوش میں رہے۔۔ نرسنگ اسٹاف کی کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں؟ اہم معلومات

دعا یہی کی جاتی ہے کہ اللہ سب کو بری گھڑی سے بچائے اور اسپتال وغیرہ سے محفوظ رکھے لیکن کبھی نہ کبھی ہر شخص کو کسی مجبوری یا بیماری کی وجہ سے اسپتال کا منہ دیکھنا ہی پڑتا ہے۔ اسپتال کا ایمرجنسی وارڈ بہت سارے لوگوں کے لئے خوف کی علامت ہوتا ہے کیونکہ یہاں زیادہ تر حارثے کا شکار یا بھر ہارٹ اٹیک والے مریضوں کو فوری امداد کے لئے لایا جاتا ہے۔ ایمرجنسی وارڈ میں فوری طور پر کیا امداد دی جاتی ہیں اور نرسنگ کا عملہ مریض سے کس انداز میں پیش آتا ہے؟ یہ ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام کی اینکر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں موجود ہیں جہاں دمہ کے مریض کو لایا گیا ہے۔ فوری طور پر ماسک دے کر سانس بحال کرنے کے علاوہ مریض کی ہسٹری معلوم کرنے اور اس سے بات چیت کر کے ہوش میں رکھنے کی تدبیر کی جارہی ہے۔ اس وقت ضروری ہوتا ہے کہ مریض کے ساتھ آئے گھر والے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا ساتھ دیں اور انھیں مریض کو اپنے طریقے سے ڈیل کرنے دیں۔

پروگرام میں نرسنگ کے پیشے سے تعلق رکھنے والے کچھ اسٹاف سے گفتگو کی گئی جن کا کہنا تھا کہ یہ کام بہت ذمہ داری والا ہوتا ہے جس کا اندازہ شروع میں نہیں ہوتا البتہ بعد میں پتا چلتا ہے کہ یہ کام کتنا مشکل ہے۔ ڈاکٹر ہو یا نہ ہو پیرا میڈیکل اسٹاف کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوتی ہے اس کے علاوہ مریض کو براہ راست طبی امداد دینا بھی اسٹاف کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

اسٹاف کا کہنا تھا کہ انھیں اس بات کی تربیت بھی دی جاتی ہے کہ ایمرجنسی میں آئے مریضوں کے اٹینڈنٹ سے کس طرح بات کرنی ہے کیونکہ وہ بھی انسان ہوتے ہیں اورمریض کی پریشانی کے علاوہ وہ مالی اخراجات سے بھی خوفزدہ ہوتے ہیں۔

Emergency Treatment And Nursing Staff Interview

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Emergency Treatment And Nursing Staff Interview and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Emergency Treatment And Nursing Staff Interview to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   850 Views   |   21 Nov 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 13 October 2024)

مریض سے بات کرتے ہیں تاکہ وہ ہوش میں رہے۔۔ نرسنگ اسٹاف کی کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں؟ اہم معلومات

مریض سے بات کرتے ہیں تاکہ وہ ہوش میں رہے۔۔ نرسنگ اسٹاف کی کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں؟ اہم معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مریض سے بات کرتے ہیں تاکہ وہ ہوش میں رہے۔۔ نرسنگ اسٹاف کی کیا ذمہ داریاں ہوتی ہیں؟ اہم معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔