ایک عادت سے سخت پریشان ہوں۔۔ سوناکشی سنہا کس بات پر شوہر کو گھر چھوڑنے کا کہہ دیتی ہیں؟

"ظہیر کی سب سے اچھی عادت یہ ہے کہ وہ دوسروں کے ساتھ بہت سخی اور مہربان ہیں، وہ ہر شخص سے شفقت اور عزت سے پیش آتے ہیں، جو ایک انسان کی بہترین خوبیوں میں شمار ہوتا ہے۔ لیکن کبھی کبھی ان کی ایک عادت مجھے تھوڑا پریشان کر دیتی ہے، اور وہ یہ ہے کہ وہ بہت شور مچاتے ہیں۔ سیٹیاں بجاتے ہیں یا اچانک کوئی شور شروع کر دیتے ہیں، اور بعض اوقات جب آپ سکون چاہتے ہیں تو یہ سب بہت زیادہ ہو جاتا ہے۔ میں شائستگی سے انہیں کہتی ہوں، 'پلیز، گھر چھوڑ کر کہیں اور چلے جاؤ!'"

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کی شادی کو تین ماہ گزر چکے ہیں، اور حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران سوناکشی نے اپنے شوہر کی عادات پر کھل کر بات کی۔ دونوں نے ایک دوسرے کی اچھی اور بری عادات کے بارے میں سوالات کے جوابات دیے، اور ان کی گفتگو نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا۔

ظہیر نے جہاں سوناکشی کی تعریفوں کے پل باندھے، وہیں سوناکشی نے مزاحیہ انداز میں اپنی پریشانی کا بھی اظہار کیا۔ ظہیر کا کہنا تھا کہ سوناکشی کی عاجزی اور سادگی ان کی پسندیدہ عادات ہیں، اور وہ وقت کی پابندی کی بھی قائل ہیں۔ لیکن کبھی کبھار دیر ہو جانا نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔

سوناکشی نے بھی اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ظہیر کی سخی طبیعت بہت پسند ہے، وہ نہ صرف ان کے ساتھ بلکہ اپنے آس پاس کے ہر شخص سے عزت اور محبت سے پیش آتے ہیں۔ لیکن ہنستے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ظہیر کی شور مچانے کی عادت کبھی کبھار ان کے لیے مشکل ہو جاتی ہے۔ سوناکشی نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ بعض اوقات جب وہ سکون کی خواہاں ہوتی ہیں تو ظہیر اچانک سیٹیاں بجانے لگتے ہیں، اور پھر وہ شائستگی سے انہیں کہتی ہیں، "پلیز، گھر چھوڑ کر کہیں چلے جاؤ!"

سوناکشی اور ظہیر کی یہ گفتگو ان کی مضبوط بانڈنگ کو ظاہر کرتی ہے، اور اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ان کے درمیان تعلقات میں مزاح، محبت اور ایک دوسرے کی خوبیوں کا احترام کس قدر اہم ہے۔ دونوں نے سات سال کے ریلیشن شپ کے بعد شادی کی، اور اب وہ تمام منفی تبصروں اور تنقیدوں کو نظر انداز کر کے اپنی زندگی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

Sonakshi Sinha Opens Up About Married Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sonakshi Sinha Opens Up About Married Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sonakshi Sinha Opens Up About Married Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   956 Views   |   03 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ایک عادت سے سخت پریشان ہوں۔۔ سوناکشی سنہا کس بات پر شوہر کو گھر چھوڑنے کا کہہ دیتی ہیں؟

ایک عادت سے سخت پریشان ہوں۔۔ سوناکشی سنہا کس بات پر شوہر کو گھر چھوڑنے کا کہہ دیتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک عادت سے سخت پریشان ہوں۔۔ سوناکشی سنہا کس بات پر شوہر کو گھر چھوڑنے کا کہہ دیتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔