اقرا کنول نے اچانک یوٹیوب چینل کیوں ختم کردیا؟ حاملہ ہونے کی خبریں وائرل ہوتے ہی نیا اعلان

سِسٹرولوجی سے شہرت پانے والی یوٹیوبر اقراء کنول نے حال ہی میں اپنے مشہور چینل کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے. اتنا ہی نہیں بلکہ اقراء کنول نے اپنے نئے وی لاگ اور انسٹاگرام کی اسٹوری میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ اِن کا آخری وی لاگ ہے۔

واضح رہے اقرا کنول کی چند ماہ پہلے ہی شادی ہوئی ہے جس کے بعد ان کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں. البتہ ان خبروں کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے. اپنے نئے وی لاگ میں اقرا نے انکشاف کیا کہ وی لاگ کے ساتھ وہ اپنے چینل کا بھی اختتام کررہی ہیں.

اس سے پہلے وہ یہ بھی کہہ چکی تھیں کہ آنے والے دنوں میں اہم اعلان کرنے جارہی ہیں. جس کے چند دن بعد انھوں نے آخری وی لاگ اپلوڈ کردیا جس میں ان کی بہنیں اور والدہ بھی موجود ہیں.

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اقرا اپنے گھر والوں کو یوٹیوب چینل ختم کرنے کے بارے میں بتا رہی ہیں جس پر ان کی بہنیں پریشان ہیں. اچانک ہی ان کی ایک بہن کو یاد آتا ہے کہ آج یکم اپریل ہے اور اقرا مذاق کررہی ہیں.

اتنے میں ان کے شوہر ہنستے ہوئے بتاتے ہیں کہ انھوں نے بیوی کے کہنے پر ان کے ساتھ مل کر یہ ڈرامہ کیا تھا.

Iqra Kanwal Last Vlog

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Iqra Kanwal Last Vlog and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iqra Kanwal Last Vlog to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   3576 Views   |   02 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اقرا کنول نے اچانک یوٹیوب چینل کیوں ختم کردیا؟ حاملہ ہونے کی خبریں وائرل ہوتے ہی نیا اعلان

اقرا کنول نے اچانک یوٹیوب چینل کیوں ختم کردیا؟ حاملہ ہونے کی خبریں وائرل ہوتے ہی نیا اعلان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اقرا کنول نے اچانک یوٹیوب چینل کیوں ختم کردیا؟ حاملہ ہونے کی خبریں وائرل ہوتے ہی نیا اعلان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔