دمہ کیا ہے؟ یہ کتنےاقسام کا ہوتا ہے،اکثر پوچھے گئے سوالات کے لئے موثر گھریلوعلاج ۔۔۔۔

سانس لینا ہماری بقاء کے لئے بہت ضروری ہے، اور ہم میں سے اکثر اسے معمولی سمجھتے ہیں۔ تاہم، صرف وہی شخص جسے دمہ ہے وہ اس بنیادی زندگی کو برقرار رکھنے کے عمل کی اصل قدر کر سکتا ہے۔ دمہ ایک جان لیوا مرض ہے جسے سنجیدگی سے لینا چاہیے، سانس کے مسائل دیگر چیزوں کے علاوہ برونکائٹس اور دمہ کا سبب بن سکتے ہیں۔ تاہم مخصوص قدرتی اور گھریلو علاج کے استعمال سے دمہ کے حملوں کو کچھ کم کیا جاسکتا ہے۔ آپ کو یہ جان کر خوشی اور حیرت ہو گی کہ آپ کے کچن کے شیلف میں موجود چیزیں آپ کودمہ کے مرض سے بچنے میں مدد فراہم کر سکتی ہیں۔ گھریلوعلاج میں جانے سے پہلے آئیے ہم دمہ کے بارے میں کچھ بنیادی باتیں جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

دمہ کیا ہے؟

جب سانس کی نالی میں سوجن ہو جاتی ہے تو وہ بہت تنگ اور حساس ہو جاتی ہیں ، جس سے پھییپھڑوں کی ایک طویل المعیاد بیماری ہوتی ہے جس کو دمہ کہا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ چھوٹی سی چڑچڑاہٹ بھی دمہ کو متحرک کر سکتی ہے، کیونکہ ائیرویز یا سانس کی نالی پر پہلے ہی سوجن ہوتی ہے اس کے ساتھ اضافی بلغم پیدا ہوتا ہے جو آپ کے ائیر ویز کو مزید تنگ کر سکتا ہے۔ اور سانس لینے میں دشواری، خرخراہٹ، اور سینے میں جکڑن کا باعث بن سکتا ہے۔

دمہ کی اقسام

دمہ مختلف حالات اور وجوہات میں پیدا ہو سکتا ہے۔ دمہ کی مختلف اقسام ہیں جیسے کہ ڈاکٹرز نے درجہ بندی کی ہے، وہ یہ ہیں:

الرجک دمہ:

ماحول میں الرجی، ناک کی سوزش کا سبب بن سکتی ہے اور جب یہ دمہ کی طرف جاتی ہے تو اس کو الرجک دمہ کہا جاتا ہے۔

ورزش کی وجہ سے دمہ:

جب جسمانی مشقت دمہ کا سبب بنتی ہے تو اسے ورزش سے متاثرہ دمہ کہا جاتا ہے۔عام طور پر ورزش شروع کرنے کے 5 سے 20 منٹ کے درمیان ائیر ویز تنگ ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

کھانسی سے مختلف دمہ:

کھانسی کی اہم علامت کے ساتھ ،اس قسم کا دمہ عام طورپر سانس کے انفیکشن اور ورزش سے شروع ہوتا ہے۔

پیشہ وارانہ دمہ:

جب دمہ صرف آپ کے کام کے ماحول میں شروع ہوتا ہے، تو اس کو پیشہ وارانہ دمہ کہتے ہیں۔ جانوروں کو پالنے والے، کسان، ہئیرڈریسرز، اور لکڑی کے کام کرنے والےکچھ ایسے افراد ہیں جو اس قسم کے دمہ کو پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

رات کا دمہ :

دمہ کی علامات رات کے وقت بڑھ جاتی ہیں، اور یہ بہت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ دمہ کے حملوں سے بچنے کے لئے کچھ گھریلوعلاج ہم یہاں پیش کر رہے ہیں۔

1۔ اوریگانو آئل
2۔ شہد
3۔ ادرک

1۔ اوریگانو کا تیل

اس کے لئے آپ کوضرورت ہے۔
اوریگانو آئل کے چند قطرے
تیل پھیلانے کے لئے ڈیفیوزر

آپ کو کیا کرنا ہوگا؟

اس ایسنشئل تیل کو ڈی فیوزرمیں ڈالیں اور اس کے بخارات میں سانس لیں، ڈی فیوزر کو سارا تیل استعمال کر نے دیں۔

اس عمل کو کتنی دفعہ کرنا چاہیے؟

دمہ کی علامت کو دور کرنے کے لئے آپ اس عمل کو روز دہرا سکتے ہیں۔

یہ کیوں کام کرتا ہے؟

اوریگانو کا تیل پھیپھڑوں اور ہوا کے راستوں کو صاف کرتا ہے۔ یہ بلغم کو پتلا کرتا ہے، اور انفیکشن پیدا کرنے والے بیکٹیریا اور وائرس کو ختم کرتا ہے۔

2۔ شہد کا استعمال

اس کے لئے آپ کو ضرورت ہے۔
شہد چائے کے 2 چمچ
گرم پانی ایک گلاس
دارچینی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

آپ کو کیا کرنا ہوگا؟

1۔ گرم پانی میں ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر آہستہ آہستہ پی لیں۔
2۔ سونے سے پہلےایک اور چائے کا چمچ شہد، دارچینی کے پاؤڈر کے ساتھ نگل لیں۔

آپ کو یہ عمل کتنی دفعہ کرنا چاہیے؟

شہد کے اس پانی کو دن میں تین بار پئیں، ہررات سونے سے پہلے شہد اوردارچینی ملا کر کھائیں۔

یہ کیوں کام کرتا ہے؟

شہد سانس کے مسائل کے لئے قدیم ترین اور قدرتی علاج میں سے ایک ہے۔ اس میں الکحل اور دیگر تیل ہوتے ہیں جو دمہ کی علامات کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ آپ کے گلے سے بلغم کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کو سکون کی نیند فراہم کرے گا۔

3۔ دمہ کے لئے ادرک کا استعمال

اس کے لئے ضرورت ہوگی۔
کٹی ہوئی ادرک 1 چائے کا چمچ
گرم پانی ایک کپ
شہد آدھا چائے کا چمچ

آپ کو کیا کرنا ہوگا؟

1۔ تازہ ادرک کو پیس کر گرم پانی میں ملادیں۔ اسے 5 سے 7 منٹ تک پکنے دیں۔
2۔ پانی کو چھان لیں، شہد ڈالیں اور اس ہربل چائے کو پی لیں۔
آپ ادرک کے چھوٹے ٹکڑے کو دن میں کئی بار چبا بھی سکتے ہیں۔

آپ کو یہ عمل کتنی بار کرنا چاہیے؟

دن میں دو سے تین دفعہ آپ ادرک کی چائے پی سکتے ہیں۔

یہ کام کیوں کرتا ہے؟

ایک جڑی بوٹی جو کہ اپنی سوزش کش خصوصیات کی وجہ سے کئی دہائیوں سے مشہور ہے، ادرک کا استعمال آپ کی سانس کی نالی کو صحت مند رکھنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ دمہ کا سب سے عام گھریلو علاج ہے، ادرک سانس کی نالی کے پٹھوں کو آرام دیتا ہے۔ اور کیلشئیم کے اخراج کو منظم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں سانس کی تنگی دور ہوتی ہے اور دمہ سے نجات ملتی ہے۔

Dama Ki Aqsam Aur Ilaaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dama Ki Aqsam Aur Ilaaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dama Ki Aqsam Aur Ilaaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   13924 Views   |   09 May 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

دمہ کیا ہے؟ یہ کتنےاقسام کا ہوتا ہے،اکثر پوچھے گئے سوالات کے لئے موثر گھریلوعلاج ۔۔۔۔

دمہ کیا ہے؟ یہ کتنےاقسام کا ہوتا ہے،اکثر پوچھے گئے سوالات کے لئے موثر گھریلوعلاج ۔۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دمہ کیا ہے؟ یہ کتنےاقسام کا ہوتا ہے،اکثر پوچھے گئے سوالات کے لئے موثر گھریلوعلاج ۔۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔