بھنڈی کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے ؟ بھنڈی کے پانی کے وہ فائدے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

بھنڈی ہماری روزمرہ غذا میں شامل ایک عام سبزی ہے جو برصغیر پاک و ہند میں بہت شوق سے کھائی جاتی ہے، بھنڈی کا چاہے سالن ہو، بھاجی ہو یا پھر اسکو تل کے کھایا جائے یہ ہر ڈش میں ذائقہ دار لگتی ہے۔ لیکن صحت کے معاملے میں اس کی اہمیت اکثر نظرانداز کردی جاتی ہے حالانکہ یہ ایک صحت بخش سبزی ہے جس کے فوائد کی فہرست بہت لمبی ہے۔

بھنڈی سے کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے خاص طور پر خواتین کے مسائل، ذیابطیس اور ہڈیوں کی بیماری کیلیئے بھنڈی بہت فائدہ مند ہے۔ لیکن آج ہم آپکو بتا رہے ہیں بھنڈی کھانے کے نہیں بلکہ بھنڈی کا پانی پینے کے وہ حیرت انگیز فائدے جو آپ کو کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

بھنڈی کا پانی بنانے کیلیئے:

سب سے پہلے آپ کو 3 سے 4 عدد بھنڈی لینی ہے اور اسکو ٹکڑوں میں کاٹ لینا ہے اسکے بعد ایک گلاس پانی میں ان بھنڈٰوں کو رات بھر کیلیئے بھگو کر رکھ دینا ہے۔ اگلی صبح اس پانی کو چھان کر خالی پیٹ پی لیں، اور اگر آپ کو خالی پیٹ پینے میں مسئلہ ہے تو کھانے کے کم از کم دو گھنٹے بعد آپ اسے پی سکتے ہیں۔

بھنڈی کا پانی پینے کے فوائد:

۔ جن لوگ ذیابطیس کے مرض میں مبتلہ ہیں ان کے کیلیئے یہ بہت فائدے مند ہے کیونکہ اس میں قدرتی انسولین ہوتا ہے جس سے شگر لیول متوازن رہتی ہے، اسی لیئے آج ہی اسکا پانی پینا شروع کردیں۔

۔ جن لوگوں کا امیون سسٹم (قوتِ مدافعت) کمزور ہوتا ہے اور وہ ہر معمولی سی موسمی تبدیلی سے بیمار ہوجاتے ہیں انکے لیئے یہ پانی بہت اچھا ہے۔ یہ بچے بوڑھے جوان سب استعمال کر سکتے ہیں۔

۔ روزانہ بھنڈی کا پانی پینے سے خواتین بھی ہارمونل اِم بیلنس، پی سی او ڈی تھائرائیڈ وغیرہ جیسی بیماریوں سے بچی رہ سکتی ہیں۔
۔ بھنڈی میں اینٹی کینسر پراپرٹیز ہوتی ہیں جو آپ کو کینسر کے خطرے سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں

۔ بھنڈی کا پانی پینے سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور یہ جسم میں ریڈ بلڈ سیل کو بڑھا کے خون کی کمی کو پورا کرتا ہے۔

۔ اسکے علاوہ یہ بالوں کے مسائل کیلیئے بہت مفید ہے، بھنڈی کا پانی پینے اور اسے سر کی جڑوں پر لگانے سے آپ کے بال نہ صرف گرنا بند ہو جائیں گے بلکہ نرم و ملائم بھی ہوجائیں گے۔

Bhindi Wala Pani Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bhindi Wala Pani Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bhindi Wala Pani Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5666 Views   |   07 Oct 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

بھنڈی کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے ؟ بھنڈی کے پانی کے وہ فائدے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں

بھنڈی کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے ؟ بھنڈی کے پانی کے وہ فائدے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بھنڈی کا پانی پینے سے کیا ہوتا ہے ؟ بھنڈی کے پانی کے وہ فائدے جو ڈاکٹر بھی بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔