گلاب کے پھول کو تمام پھولوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اس کی خوشبو اور اس کا رنگ دیکھنے والوں کو بہت پسند آتا ہے- اس کے ساتھ ساتھ خوشی ہو یا غم ہر ہر موقع پر اس کا استعمال ہمارے معاشرے کا حصہ ہے اور صحت کے حوالے سے بھی یہ کئي فوائد کا حامل ہے- اور گلاب کے پھول سے بننے والی بہت ساری اشیا روز مرہ کی زندگی میں استعمال کی جاتی ہیں جو کہ انسانی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہیں ایسی ہی اشیا میں عرق گلاب بھی شامل ہے-
عرق گلاب کیسے بنایا جاتا ہے
عرق گلاب کی تیاری کے لیے گلاب کی پنکھڑیوں کو بھاپ میں کشید کیا جاتا ہے جس کے سبب ایک خوشبو دار عرق حاصل ہوتا ہے اور اس عرق کو عرق گلاب کہا جاتا ہے جو کہ کئی لحاظ سے انسانوں کے لیے بہت مفید ہوتا ہے عرق گلاب کے فوائد کے حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ بتانے جا رہے ہیں-
1: جلد کی خارش سے نجات دلواتا ہے
عرق گلاب کے اندر ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ سوجن اور خارش سے آرام پہنچاتے ہیں اس لیے خارش اور الرجک کی صورت میں جلد پر پڑنے والے سرخ نشانات کا بھی خاتمہ کرتا ہے-
2: گلے کی خرابی میں آرام پہنچاتا ہے
گلے کی خرابی کے لیے عام طور پر ڈاکٹر اینٹی بایوٹک ادویات دیتے ہیں مگر قدیم زمانے سے شدید گلے کے درد میں عرق گلاب کا استعمال بہت مفید ثابت ہوتا ہے- اس لیے شدید گلے کے درد کی صورت میں عرق گلاب کو پینا اور اس سے غرارے کرنا آرام پہنچاتا ہے-
3: جلد کی سرخی کو کم کرتا ہے
عرق گلاب کو صدیوں سے خواتین خوبصورتی میں اضافے کے لیے استعمال کرتی رہی ہیں اس سے نہ صرف رنگت صاف ہوتی ہے بلکہ جلد کے فیشل یا ماسک وغیرہ لگانے کے بعد جلد پر ہونے والی سرخی کو بھی عرق گلاب کم کرتا ہے-
4: زخموں کو بھرتا ہے
عرق گلاب کا زخموں پر استمال زخموں کو نہ صرف جلد بھرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ جلد پر پڑنے والے جلنے اور زخموں کے نشانات کا خاتمہ کرتا ہے اور پرانے خلیات کا خاتمہ کر کے نئے خلیات کے بننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے-
5: موڈ کو بہتر کرتا ہے
عرق گلاب کا اندر ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ ڈپریشن کا خاتمہ کرتے ہیں اور اداسی کو دور بھگاتا ہے- اس وجہ سے اس کی خوشبو کو سونگھنے سے انسان کا موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے ڈپریشن کا خاتمہ ہوتا ہے اور اداسی سے نجات ملتی ہے-
6: بالوں کی خشکی کا خاتمہ کرتا ہے
عرق گلاب کو سر کے لیے تیار کیے گئے کسی بھی ماسک میں شامل کرنے سے اس سے بہت بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں ایک جانب تو خشکی کا خاتمہ ہوتا ہے اور دوسری جانب بال چمکدار اور مضبوط ہوتے ہیں-
7: آنکھوں کی تھکن کو دور کرتا ہے
زیادہ دیر تک جاگتے رہنے کے سبب یا زیادہ دیر تک اسکرین کے سامنے بیٹھ کر کام کرنے سے آنکھوں میں تھکن کے سبب سوجن ہو جاتی ہے- اس تھکن اور سوجن کے خاتمے کے لیے آنکھوں پر عرق گلاب کےاسپرے سے نہ صرف آنکھوں کی تھکن ختم ہوتی ہے بلکہ سوجن کا بھی خاتمہ ہوتا ہے-
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Rose Water In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Rose Water In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Musaddiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Musaddiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
عرق گلاب کیا ہے اور یہ بد مزاج انسان کو خوش مزاج اور خوبصورت کیسے بناتا ہے؟
عرق گلاب کیا ہے اور یہ بد مزاج انسان کو خوش مزاج اور خوبصورت کیسے بناتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ عرق گلاب کیا ہے اور یہ بد مزاج انسان کو خوش مزاج اور خوبصورت کیسے بناتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔