بچوں کو دیسی انڈا کھلائیں یا سفید؟ ماہرین نے تحقیق کر کے ماؤں کی مشکل آسان کردی! دیکھیں

ناشتے میں انڈوں کا استعمال ہر گھر میں صحت بخش غذا کے طور پر کیا جاتا ہے۔ اکثر خواتین بچوں کے لئے دیسی انڈے یہ سوچ کر خریدتی ہیں کہ دیسی انڈے صحت کے لئے زیادہ فائدہ ہیں۔ لیکن کیا یہ خیال درست ہے؟ یا حقیقت کچھ اور ہے؟

بات اگر دیسی انڈوں کی کی جائے تو عام تاثر یہ ہے کہ انھیں زیادہ صحت مند اور وٹامن سے بھرپور سمجھا جاتا ہے، جس کی بڑی وجہ قیمت کا زیادہ ہونا ہے۔ لیکن ماہرین کی رائے میں یہ خیال درست ہر گز درست نہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انڈے کی رنگت مرغی کی نسل کی وجہ سے مختلف ہوتی ہے۔ سفید اور فارمی مرغی کے انڈے سفید جبکہ گہرے اور دیسی رنگ کی مرغیوں کے انڈے بھورے یا سرخی مائل ہوتے ہیں۔

انڈے کے چھلکے کا رنگ مرغی کی بچہ دانی میں موجود غدود کی وجہ سے بھورا یا سرخی مائل ہوسکتا ہے جو پورا انڈہ بن جانے کے بعد خارج ہوتا ہے۔ یہ روغن سفید انڈوں کے چھلکوں میں نہیں پایا جاتا۔ اس حوالے سے ماہر غذائیت سید تسنیم حسنین چوہدری اور پولٹری ماہر شکیلہ فاروق کا کہنا ہے کہ اگرچہ سرخ انڈوں میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز زیادہ ہوتے ہیں لیکن غذائیت کے اعتبار سے سفید اور دیسی انڈے ایک جیسے ہوتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ نیویارک میں کی جانے والی تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ دیسی اور فارمی مرغیوں کے انڈوں کی غذائیت برابر ہے۔

اگرچہ انڈے کے چھلکوں کی رنگت کا غذائیت پر فرق نہیں پڑتا لیکن ماہرین کے مطابق انڈے کی زردی کا رنگ جتنا زیادہ گہرا ہوگا اس میں وٹامن اے، کیروٹین، معدنیات اور ذائقہ بھی اتنا ہی زیادہ ہوگا۔ دیسی مرغیوں کی زردی، فارمی انڈوں کے مقابلے میں زیادہ گہرے رنگ کی ہوتی ہے۔ ماہرین اس کی وجہ مرغی کی بہتر خوراک کو قرار دیتے ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انڈوں کی غذائیت بڑھانے کے لئے دیسی انڈے خریدنے سے زیادہ اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ انڈا دینے والی مرغی کی خوراک کیا ہے۔ اگر فارمی مرغی کو بھی اچھی خوراک دی جائے تو سفید انڈا بھی بھرپور صحت بخش ہوسکتا ہے۔

Benefits Of Desi And White Egg

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Desi And White Egg and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Desi And White Egg to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1935 Views   |   17 Apr 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بچوں کو دیسی انڈا کھلائیں یا سفید؟ ماہرین نے تحقیق کر کے ماؤں کی مشکل آسان کردی! دیکھیں

بچوں کو دیسی انڈا کھلائیں یا سفید؟ ماہرین نے تحقیق کر کے ماؤں کی مشکل آسان کردی! دیکھیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچوں کو دیسی انڈا کھلائیں یا سفید؟ ماہرین نے تحقیق کر کے ماؤں کی مشکل آسان کردی! دیکھیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔