آنکھوں میں سوجن ہو یا جلد خراب ہورہی ہو ۔۔ چند قطرے عرقِ گلاب کس طرح آپ کے کئی مسئلوں میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟

اکثر آپ نے سنا ہوگا لوگ تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپکا چہرہ گلاب کی طرح کھل رہا ہے، کیونکہ گلاب کے پھولوں کو محبت اور خوبصورتی کی علامت مانا جاتا ہے، برِصغیر میں گلاب کو بہت اہمیت حاصل ہے اور اسے کئی مقاصد کے لیے استعمال بھی کیا جاتا ہے جیسے کہ خوشی کا موقع ہو یا غم کا گلاب کے پھولوں کا ہونا لازمی ہے۔ یہ ایک انتہائی خوبصورت پھول ہے جس کی خوشبو سکون اور تازگی کا احساس دلاتی ہے۔

گلاب کا نہ صرف پھول بلکہ اسکی پتیوں سے نکلنے والا عرق بھی بڑے کام کا ہوتا ہے۔ اس کا سب سے زیادہ استعمال جلد کو خوبصورت اور دلکش بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ آج ہم بات کریں گے کہ عرقِ گلاب کس طرح آپ کے کئی مسئلوں میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے

آنکھوں کیلیئے:

اکثر صبح اٹھ کر آپ کی آنکھیں سوج جاتی ہیں، اس کے پیچھے کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کہ انفیکشن، پانی کی کمی، ذہنی دباؤ وغیرہ۔ ایسے میں آنکھوں میں چند قطرے عرقِ گلاب کے ڈالنا سوجن میں کمی کا باعث بن سکتا ہے یا پھر آپ روئی کے ٹکڑوں کو عرق گلاب میں بھگو کر بھی آنکھوں پر رکھ سکتے ہیں۔

خشک جلد کیلیئے:

خشک جلد والوں کی جلد پر عرق گلاب مواسچرائزر کا کام کرتا ہے، اور ایلوویرا کے ساتھ عرق گلاب کا استعمال چہرے کی نمی بحال کرتا ہے۔ دن بھر وقفے وقفے سے عرق گلاب اور ایلوویرا کا اسپرے کرنے سے خشک جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے۔

جھریوں کیلیئے:

جھریاں مٹانے کے لیے دہی میں کھیرا اور سندل کی لکڑی کا برادہ ڈال کر پیس لیں پھر اس میں عرق گلاب شامل کرکے ایک گاڑھا سا پیسٹ بنا لیں۔ یہ ماسک چہرے پر لگانے سے دھبوں اور جھریوں کے علاوہ کیل مہاسے اور چوٹ کے نشان بھی دور ہوتے ہیں

شیمپو کے بعد:

سر میں شیمپو کرنے کے بعد اکثر لوگوں کے بال خشک ہوجاتے ہیں، ایسے میں اگر سر دھونے کے بعد بالوں کی جڑوں پر عرق گلاب لگا لیا جائے تو بال خشک نہیں ہونگے

بطور ٹونر:

رات میں ایک چھوٹا چمچ عرق گلاب اور ایک چھوٹا چمچ دودھ ملا کہ روئی کی مدد سے چہرے اور ہاتھوں پر لگائیں، اس سے آپ کی جلد کی رنگت ایک سی رہتی ہے اور مستقل استعمال سے چہرے کی ٹین نیس، جھلساہٹ اور سیاہ دھبے بھی ختم ہوجاتے ہیں۔

Ankhon Ki Sujan Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ankhon Ki Sujan Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ankhon Ki Sujan Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3150 Views   |   22 Oct 2022
About the Author:

Salwa is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

آنکھوں میں سوجن ہو یا جلد خراب ہورہی ہو ۔۔ چند قطرے عرقِ گلاب کس طرح آپ کے کئی مسئلوں میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟

آنکھوں میں سوجن ہو یا جلد خراب ہورہی ہو ۔۔ چند قطرے عرقِ گلاب کس طرح آپ کے کئی مسئلوں میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آنکھوں میں سوجن ہو یا جلد خراب ہورہی ہو ۔۔ چند قطرے عرقِ گلاب کس طرح آپ کے کئی مسئلوں میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔