بریانی کھا کر لڑکی کی حالت بگڑ گئی اور پھر ۔۔ باہر سے آن لائن آرڈر پر منگوائی بریانی کھانے کے بعد لڑکی کے ساتھ کیا ہوا؟

بریانی سب کی پسندیدہ غذا ہے جسے کھانے کے لیے لوگ اکثر ہوٹلوں کا رخ کرتے ہیں اور کبھی باہر سے آرڈر پر بھی منگواتے ہیں۔

گھر کے پکائے ہوئے کھانے تو صفائی ستھرائی کے ساتھ بنتے ہیں مگر باہر کے کھانوں میں کتنی صفائی کا خیال رکھا جاتا ہے اس حوالے سے کوئی نہیں جانتا ہے۔

اب ایک لڑکی نے باہر سے آن لائن بریانی آرڈر کی جسے کھانے کے بعد وہ انتقال کر گئی۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پیش آیا جب ایک 19 سالہ لڑکی نے آن لائن بریانی منگوائی جسے کھا کر اس کی حالت خراب ہوئی اور پھر وہ انتقال کر گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعہ سے متعلق بتایا کہ انجو نامی لڑکی نے 31 دسمبر کو مقامی ریسٹورینٹ سے آن لائن آرڈر دے کر بریانی منگوائی تھی جسے کھا کر اس کی حالت غیر ہوگئی۔

طبعیت بگڑنے کے بعد لڑکی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ بریانے کھانے سے لڑکی کو فوڈ پوائزننگ ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے بعد ہفتے کے روز ہی لڑکی کی موت واقع ہوگئی، متاثرہ لڑکی کے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، مزید کارروائی فارنزک رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔

By Zain  |   In News  |   0 Comments   |   795 Views   |   09 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about بریانی کھا کر لڑکی کی حالت بگڑ گئی اور پھر ۔۔ باہر سے آن لائن آرڈر پر منگوائی بریانی کھانے کے بعد لڑکی کے ساتھ کیا ہوا؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (بریانی کھا کر لڑکی کی حالت بگڑ گئی اور پھر ۔۔ باہر سے آن لائن آرڈر پر منگوائی بریانی کھانے کے بعد لڑکی کے ساتھ کیا ہوا؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.