دعوت کرنی ہے لیکن گوشت مہنگا ہے، تو اب بنائیں انڈوں کا کریمی قورمہ، مزیدار گریوی والا کھانا ہر کوئی کھا کر تعریف کرنا نہ بھولے

گوشت چاہے مرغی کا ہو یا گائے کا سب کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن جہاں ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا وہیں انڈے بھی مہنگے ہوگئے ہیں مگر دعوت میں اچھا کھانا بھی بنانا ہے تو اب کریمی وائٹ انڈے کا قورمہ پکا کر دعوتوں کا لطف دوبالا کرلیں۔

اجزاء:

انڈے 4 عدد ابلے ہوئے
ہلدی
دھنیا
کریم
دہی
دودھ
خشخاش
لال مرچ پاؤڈر
سفید مرچ پاؤڈر
ادرک لہسن کا پیسٹ
آئل
کالی مرچ پاؤڈر

ترکیب:

٭ 4 انڈے اچھی طرح ابال لیں اور ان کو بیچ میں سے کاٹ کر دو ٹکڑے کرلیں۔
٭ پین میں آئل گرم کریں اس میں ایک کپ پیاز کا پیسٹ، 2 چمچ وائٹ کریم، 1 کپ دہی اور ایک کپ دودھ میں لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کر کے بارہ منٹ اچھی طرح پکائیں۔
٭ اس میں ایک چمچ دھنیا پاؤڈر، ایک چمچ خشخاش، ایک چمچ ہلدی، ایک چمچ لال مرچ پاؤڈر، آدھا چمچ کالی مرچ، آدھا چمچ سفید مرچ پاؤڈر ڈال کر مزید دس منٹ پکائیں۔
٭ ابالے ہوئے انڈے پین میں ڈال کر پانچ منٹ پکائیں پھر انڈوں کو پلٹ لیں اور ڈھکن ڈھک دیں۔ دس منٹ بعد لیجئیے تیار ہے آپ کا انڈہ زبردست وائٹ کریمی قورمہ۔

سپیشل ٹپ:

٭ انڈے چاہیں تو کاٹ لیں ورنہ ثابت بھی رکھ سکتی ہیں۔
٭ گارنش کے لئے ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ڈال کر سروو کیجیے۔ ٭
مصالحے کو اچھی طرح بھون لیں تاکہ سارے پیسٹ اچھی طرح گھل جائیں۔

Andon Ka Qorma

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Andon Ka Qorma and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Andon Ka Qorma to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2777 Views   |   19 Apr 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

دعوت کرنی ہے لیکن گوشت مہنگا ہے، تو اب بنائیں انڈوں کا کریمی قورمہ، مزیدار گریوی والا کھانا ہر کوئی کھا کر تعریف کرنا نہ بھولے

دعوت کرنی ہے لیکن گوشت مہنگا ہے، تو اب بنائیں انڈوں کا کریمی قورمہ، مزیدار گریوی والا کھانا ہر کوئی کھا کر تعریف کرنا نہ بھولے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دعوت کرنی ہے لیکن گوشت مہنگا ہے، تو اب بنائیں انڈوں کا کریمی قورمہ، مزیدار گریوی والا کھانا ہر کوئی کھا کر تعریف کرنا نہ بھولے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔