سردی کا سب سے اہم مسئلہ نزلہ اور کھانسی ہوتا ہے۔ جس کی وجہ ماہرین ہوا میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور ہوا میں خشکی بتاتے ہیں۔ اس لئے ہم آج اپنے قارئین کو کچھ ایسے پودوں کے بارے میں بتائیں گے جنھیں کمرے میں رکھنے سے انھیں ہوا نم اور صاف رکھنے میں مدد ملے گی جس سے نزلہ اور کھانسی سے خودبخود جان چھٹ جائے گی۔
ایلو ویرا

ایلو ویرا صدیوں سے اپنے بے شمار فوائد کی وجہ سے آیوروید میں استعمال ہوتا آرہا ہے۔ لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ پودا سردیوں میں انتہائی فائدہ مند ہے کیوں کہ الرجی سے نجات دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ایلوویرا کمرے کے پینٹ، صفائی والی مصنوعات اور کیمیکلز سے خارج ہونے بینزین اور فارملڈہائیڈ کو اپنے اندر جذب کر کے ہوا کو صاف رکھتا ہے جس سے الرجی کا اثر زائل ہوتا ہے۔
اسنیک پلانٹ

اسنیک پلانٹ دیکھنے میں تو خوبصورت ہوتا ہی ہے اس کے علاوہ یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ساتھ فارملڈہائیڈ بینزین اور ٹولین کو بھی جذب کرلیتا ہے اور صاف ہوا خارج کرتا ہے۔ یہ تمام مضر عناصر سانس کی نالی میں ارتعاش پیدا کرتا ہیں جس کا نتیجہ بہتی ناک اور کھانسی کے دوروں کی صورت میں نکلتا ہے۔
اسپائیڈر پلانٹ

یہ زبردست پودا زائلین، فارملڈہائیڈ، کاربن مونو آکسائیڈ وغیرہ کا مقابلہ کرتا ہے۔ کمرے کی ہوا میں نمی پیدا کرتا ہے جس سے سانس لینے میں رکاوٹ نہیں ہوتی۔