چہرے کی رونق بڑھانا چاہتی ہیں اور خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں تو ہرے دھنیے کی یہ خاص کریم بنانے کا طریقہ اور آپ کی خوبصورت میں چار چاند لگانے والے اس کے فوائد بھی جانیں

ہرادھنیا خواتین عموماً چٹنیاں بنانے اور سالن کی گارنشنگ کے لئے استعمال کرتی ہیں مگر ایک نظر ذرا بیوٹی کی طرف بھی ڈالیں تو آپ کو اندازہ وہگا کہ یہ آپ کی خوبصورتی میں کتنا فائدہ کرسکتا ہے۔
ہرے دھنیے میں وٹامن اے ، سی، کے، کیلوریز، بیٹا کیروٹن اور معدنیات پائی جاتی ہیں جو اس کو آپ کی صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کو بڑھانے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔ تو چلیں آج ہی آپ ہرے دھنیے سے بنی یہ کریم بنائیں اور ہفتے بھر میں اس کا رزلٹ پاکر اس کو مستقل استعمال کریں:

کریم بنانے کا طریقہ:

• ایک گھٹی ہرا دھنیا توڑ لیں اور دھو کر کچھ دیر چھوڑ دیں تاکہ خشک ہوجائے۔
• اس کے بعد اس کو ایک بلینڈر میں ڈالیں اور ساتھ ہی اس میں چار چمچ عرقِ گلاب شامل کرکے بلینڈ کرلیں۔
• جب پیسٹ تیار ہوجائے تو اس میں ایک سے دو چمچ شہد اور دو چمچ گلیسرین ڈال کر خوب مکس کرلیں۔
• دو چمچ ایلویرا جیل اور وٹامن ای ڈال کر خوب مکس کرلیں۔
• اب اس کو ایک بوتل میں بھرلیں۔

فوائد:

اس کریم کو لگانے سے آپ کی جلد کی کھوئی ہوئی رنگت، ایکنی، داغ دھبے، کالے گھیرے، پگمینٹیشن، فائن لائنز، جھریوں اور اینٹی ایجنگ اثرات کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

استعمال کا طریقہ:

اس کو آپ روزانہ دن میں دو مرتبہ چہرے یا جلد پر لگائیں اور مساج کریں پھر پندرہ منٹ تک چھوڑ دیں بعد میں سادے پانی سے دھولیں۔

Chehre Ke Dane Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Chehre Ke Dane Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chehre Ke Dane Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Tooba  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   2450 Views   |   12 Mar 2022
About the Author:

Tooba is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Tooba is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

چہرے کی رونق بڑھانا چاہتی ہیں اور خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں تو ہرے دھنیے کی یہ خاص کریم بنانے کا طریقہ اور آپ کی خوبصورت میں چار چاند لگانے والے اس کے فوائد بھی جانیں

چہرے کی رونق بڑھانا چاہتی ہیں اور خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں تو ہرے دھنیے کی یہ خاص کریم بنانے کا طریقہ اور آپ کی خوبصورت میں چار چاند لگانے والے اس کے فوائد بھی جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چہرے کی رونق بڑھانا چاہتی ہیں اور خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں تو ہرے دھنیے کی یہ خاص کریم بنانے کا طریقہ اور آپ کی خوبصورت میں چار چاند لگانے والے اس کے فوائد بھی جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔