Waqt Se Pehle Balo Ko Safed Karne Wali Ghizain



قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بننے والی غذائیں
ہر ایک کو اس کا سامنا ہوتا ہے اور متعدد افراد تو سیکڑوں بلکہ ہزاروں روپے اسے چھپانے میں لگا دیتے ہیں اور وہ ہیں سر کے سفید بال۔
سفید بال بڑھاپے کی واضح علامات میں سے ایک مانے جاتے ہیں مگر ہر ایک انہیں دیکھ کر خوش نہیں ہوتا خاص طور پر اگر وہ قبل از وقت نمایاں ہونا شروع ہوجائے۔
تو اگر آپ کے بالوں میں چاندی جوانی میں ہی نمودار ہونے لگی ہے تو اس کی وجہ آپ کی غذا بھی ہوسکتی ہے۔
جی ہاں کچھ غذائیں بالوں میں سفیدی کو قبل از وقت نمودار کردیتی ہیں۔

چینی
چینی کا بہت زیادہ استعمال بالوں کو بہت تیزرفتاری سے سفید کرسکتا ہے، اگر آپ کو چینی سے بنے پکوان کھانا بہت پسند ہیں تو بالوں کی سفیدی نمودار ہونے پر حیران نہیں ہونا چاہئے اور یہ سفیدی ہمیشہ برقرار رہتی ہے کیونکہ یہ اس حصے کی عمر بہت زیادہ بڑھا دیتی ہے۔ صحت مند بالوں کے لیے وٹامن ای لازمی ہے مگر چینی اس وٹامن کے جذب ہونے کے عمل کو روک دیتا ہے۔ Sugar

نمک
نمک کا استعمال جسم کے اندر پانی کے توازن کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، تاہم اس کی بہت زیادہ مقدار جزو بدن بنانا مختلف منفی اثرات کے ساتھ ساتھ بالوں کو بھی نقصان پہنچاتا ہے، جن میں بالوں کی قبل از وقت سفیدی قابل ذکر ہے۔ 2300 ملی گرام نمک روزانہ سے زیادہ کھانا گردوں کے امراض اور ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ بھی بڑھا سکتا ہے۔ Salt

سافٹ ڈرنکس
یہ مشروبات بھی قبل از وقت بالوں کی سفیدی کا باعث بنتے ہیں، یعنی ایسے مشروبات جو چینی، مصنوعی مٹھاس اور کلر سے بھرپور ہوتے ہیں، روزانہ کی مقدار میں ان کا استعمال یہ خطرہ بڑھا دیتا ہے جبکہ دانتوں کے امراض کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

کاپر سے دوری
جسم میں کاپر کی کمی بھی بالوں کی قبل از وقت سفیدی کا باعث بنتی ہے، یہ جز مشروم، جھینگوں، کلیجی، دالوں، بادام، خشک خوبانی، ڈارک چاکلیٹ اور سورج مکھی کے بیجوں میں پایا جاتا ہے۔

Today we are going to talk on some very common issue that is premature hair graying. Gray hairs are usually a sign of old age. But now days we see that people are getting gray hairs in their teen ages.

As we know that whatever we eat reflects on our body. So we should first check upon our daily diet to get to the root of this problem. Here in this article you are going to sfindings, excessive use of sugar causes hair graying because it eradicates the process of absorption of vitamin e in the hairs. After that we have the salt. Excessive use of salt also causes hair graying. Moreover daily consumption of soft drinks which is very common in young generation also causes premature graying as these soft drinks has very huge amount of sugar. And then the deficiency of copper in the body is also a big cause of this problem.

zoom effect

By Aqib Shahzad In Health and Fitness 0 Comments 3755 Views 13 Apr 2018


Comments/Ask Question

Comments on Waqt Se Pehle Balo Ko Safed Karne Wali Ghizain

Read Blog about Waqt Se Pehle Balo Ko Safed Karne Wali Ghizain and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Waqt Se Pehle Balo Ko Safed Karne Wali Ghizain) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.