Zarda Recipe in Urdu

Find delicious Zarda recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Zarda recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Zarda recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Zarda
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2102 Views 0 Comments

زردہ
اجزاء:
میٹھے کے شوقین لوگوں کو زردہ کھانا بہت پسند ہوتا ہے کیونکہ جلدی بن بھی جاتا ہے اور کھانے میں ذائقے دار بھی ہوتا ہے ۔ زردے میں ڈرائی فروٹس اور اشرفیاں اس کی شان بڑھا دیتے ہیں۔ اداکارہ شگفتہ اعجاز اپنے یوٹیوب چینل پر مختلف کھانوں کی ریسیپی شیئر کرتی رہتی ہیں اس مرتبہ انہوں نے میٹھا زردہ بنانے کی ریسیپی شیئر کی ہے۔ آپ بھی جانیں یہ کیسے زردہ بناتی ہیں۔

اجزاء:
چاول 550 گرام
چینی 520 گرام
بادام ( مٹھی بھر )
زردے کا رنگ
اشرفی سجاوٹ کے لیے
دیسی گھی آدھا کپ
الائچی 4 سے 5
ترکیب:
٭ سب سے پہلے بادام یا اگر پستے بھی شامل کر رہے ہیں تو ان کو گرم پانی میں بھگو دیں۔ یوں بادام جلدی چھل جائیں گے۔
٭زردے کے چاول اگر لیں تو وہ زیادہ مناسب ہیں، ان چاولوں کو بھگو لیں۔ اگر جلدی بنانا ہے تو ان کو بھی گرم پانی میں ہی بھگوئیں۔
٭ دیچکی میں پانی بوائل ہونے کے لیے رکھ دیں ۔ اس میں لونگ ، الائچی اور تھوڑی سی دارچینی ڈال دیں ۔ جب پانی بوائل ہو جائے تو اس کے اندر چاولوں کو دھو کر ڈال دیں۔ جب پانی میں اچھے سے ایک مرتبہ پھر ابال آجائے تو کٌھلے برتن میں چاول نکال کر اس میں زردے کا رنگ ، بادام ، پستہ ، الائچی اورچینی ڈال کر مکس کر لیں ۔
٭ پھر دیگچی میں گھی ڈال کر الائچی ، لونگ شامل کریں، جب اس میں خوشبو آنے لگے تو چاول ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور پھر اس کو دم پر رکھ دیں ۔
٭ لیجیے زردہ تیار ہے، اب اس میں اشرفیاں، بادام اور کھویا ڈال کر سروو کردیں۔

آپ کو یہ ریسیپی کیسی لگی؟ ہمیں کے فوڈز کے کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا
Posted By: Humaira, Lahore

Find out the Zarda Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Zarda is very famous in desi people. At KFoods you can find Zarda and all the urdu recipes in a very easiest way.

Zarda

Zarda in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments