سوجی کے شکر پارے
اجزاء:
ترکی ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اس کے ڈرامے جب سے ہمارے ہاں مقبول ہوئے ہیں تب سے ہی ترکی کی ثقافت میں لوگوں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ لوگ ان کے رہن سہن ان کے لباس اور ان کے کھانوں میں دلچسپی لے رہے ہیں ان کو اپنانا چاہتے ہیں۔ آج یہاں ہم آپ کو ترکی کی ایک بہت مقبول ڈش آرد سوجی یا سوجی کے شکر پارے بنانا سکھا رہے ہیں جس کو بنانا بہت آسان ہے لیکن یہ کھانے میں بہت لذیذ اور مزیدار ہیں۔ اسے آپ سحر و افطار دونوں میں استعمال کر سکتے ہیں اس کے ساتھ مہمانوں کی تواضع کے لئے بھی یہ ایک لگژری ڈش ثابت ہوگی اسے دیکھ کر اسے کھا کر لوگ خوش ہوجائیں گے۔
شکر کا سیرپ
شکر دو کپ
پانی ڈیڑھ کپ
الائچی پاؤڈر آدھا ٹی اسپون
لیموں کا رس آدھا ٹی اسپون
ان چیزوں کو ملا کر شکر کا سیرپ بنالیں نہ بہت گاڑھا رکھیں اور نہ ہی بہت پتلا۔
شکر پارے کا آٹا یا آمیزہ
انڈے 3 عدد
شکر آدھا کپ
ونیلا ایسنس چند قطرے
مکھن 120 گرام
الائچی پاوڈر آدھا ٹی اسپون
تیل آدھا کپ
سوجی 1 کپ
بیکنگ پاؤڈر ڈیڑھ ٹی اسپون
میدہ ڈھائی کپ
ترکیب:
ان تمام چیزوں کو ملا کر گوندھ لیں۔ اور تھوڑی دیر کے لئے رکھ دیں۔
جب آٹا سیٹ ہو جائے تو اس کے چھوٹے چھوٹے بالز نکال لیں اور اپنی مرضی کی شیپ دے لیں۔ یا چاہیں تو موٹی روٹی بیل کر اپنی من پسند شیپ میں کاٹ لیں۔
اب بیکنگ ٹرے میں رکھ کر اوپر سے انڈے کی زردی میں چند قطرے پانی ڈالیں اور مکس کر کے برش کی مدد سے ان شیپس کے اوپر لگائیں۔
170 ڈگری پر 30 منٹ تک بیک کر لیں۔ بیک ہوجائیں تو اوپر سے شوگر سیرپ ڈال دیں۔
پستے کو کوٹ لیں اور اس سے گارنش کریں ۔ مزیدار سوجی کے شکر پارے تیار ہیں۔
Posted By: Afshan, Lahore