راجھستانی دال
اجزاء:
•چنے کی دال_____آدھا کپ بھیگی ہوئی
•مونگ کی دال_____آدھا کپ بھیگی ہوئی
•ارہرکی دال_____آدھا کپ بھیگی ہوئی
•ماش کی دال_____آدھا کپ بھیگی ہوئی
•مسور کی دال_____ آدھا کپ بھیگی ہوئی
•پانی_____ 3 سے چار کپ
•ٹماٹر_____ 1 سے دو عدد
•لال مرچ_____ 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی
•ہلدی_____آدھا چائے کا چمچ
•لہسن ادرک کا پیسٹ_____ڈیڑھ چائے کا چمچ
•نمک_____حسبِ ذائقہ
•ثابت لال مرچ_____ 8سے دس عدد
•سفید زیرہ_____ 1چائے کا چمچ
•لونگ_____ 2سے تین عدد
•دار چینی کے ٹکڑے_____ 2عدد
•ہری مرچ_____ 4عدد فرائی کی ہوئی
•لہسن_____ 1چائے کا چمچ
•تیز پتے_____ 4سے پانچ عدد
•تیل_____حسبِ ضرورت
ترکیب:
پہلے ایک برتن میں دالوں کو پانی میں بھیگو دیں۔
پھر برتن میں دال، پانی، ٹماٹر، پسی لال مرچ، ہلدی اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
پھر اس کو ہلکا سا بلینڈ کر لیں۔
پھر اس میں نمک ڈال کر پکالیں۔
اب اس کو ڈش آؤٹ کر لیں۔
پھر ایک پین میں تیل، ثابت لال مرچ، زیرہ، سفید زیرہ، لونگ، دار چینی، ہری مرچ، تیز پتے اور لہسن ڈال کر بگھار لگا لیں۔
اب اس کو ڈش میں ڈال کر سرو کریں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi