Eggless Pineapple Cake Recipe in Urdu

Eggless Pineapple Cake

ایگ لیس پائن ایپل اَپ سائیڈ ڈاﺅن کیک

اجزاء:
پائن ایپل سلائس------------- 5-6عدد
کٹی چیریز------------ 10-12عدد
مکھن------------- 2چائے کے چمچ
براﺅن شوگر------------ 2کھانے کے چمچے
کیک کے اجزاء
میدہ---------- ایک کپ
بیکنگ پاﺅڈر--------- ایک چائے کا چمچہ
بیکنگ سوڈا-------------- 2/1چائے کا چمچہ
ونیلا ایسنس------------ 1چائے کا چمچہ
تیل------------- 2کھانے کے چمچے
کنڈینسڈ ملک----------------- ایک ٹن
سوس پین میں2چائے کے چمچے مکھن اور 2کھانے کے چمچے براﺅن شوگر ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں،اس دوران مسلسل چمچ چلاتے رہیں ، یہاں تک کہ چینی پگھل کے کیریملائز ہوجائے۔
ٓٓاُبال آنے لگے تو اسے چولہے سے ہٹا لیں، پھر اسے گریس کئے ہوئے بیکنگ پین میں پھیلا کرڈالیں، اوپر5-6کپ پائن ایپل کے سلائس اور 10-12عددکٹی چیریز ترتیب سے لگا دیں۔
بیٹر بنانے کے لئے پیالے میں ایک کپ میدہ، ایک چائے کا چمچہ بیکنگ پاﺅڈر،1/2چائے کا چمچہ بیکنگ سوڈا چھان لیں۔دوسرے پیالے میں2کھانے کے چمچے تیل اور کنڈینسڈ ملک کا ایک ٹن ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
پھر اس میں ایک چائے کا چمچہ ونیلاایسنس بھی شامل کردیں ، اس میں آہستہ آہستہ میدے کا آمیزہ بھی شامل کرتے رہیں، اسی دوران مسلسل پھینٹیں۔ گاڑھا سابیٹر بن جائے تو اسے بیکنگ پین میںپائن ایپل کے سلائس پر پھیلا کر ڈالیں۔
اب اسے 180ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم اوون میں 35منٹ بیک کرلیں،پھر اوون سے نکال کر25منٹ تک ٹھنڈا ہونے دیں۔
چھری کی مدد سے کنارے کاٹ کر الگ کردیں۔پھر کیک پین پر پلیٹ رکھ کے پلٹ دیں۔تاکہ کیک پلیٹ پر نکل آئے۔

Zarnak Sidhwa , Posted By: Hina,

Find out the Eggless Pineapple Cake Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Sweets & Cakes. Eggless Pineapple Cake is very famous in desi people. At KFoods you can find Eggless Pineapple Cake and all the urdu recipes in a very easiest way.

Eggless Pineapple Cake

Eggless Pineapple Cake in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Sweets & Cakes by Zarnak Sidhwa.

مزید مٹھائیاں اور کیک ریسیپیز

Tags

    Eggless Pineapple Upside Down CakeEgg less pine apple cake

Reviews & Comments (1)

The first thing i like in foods is chicken biryani and then Eggless Pineapple Cake recipe, i make it almost in every week on Sunday. Whenever we friends gather on the weekend, we cook something new, mainly from cake recipes because we all like it.

Feb 23, 2017 Tehreem Islamabad

Leave Comment