Paye Recipe in Urdu

Find delicious Paye recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Paye recipe is one of the common and most searched dishes in the Beef & Mutton recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Paye recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Paye
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

1844 Views 0 Comments

پائے
اجزاء:
سردی کے موسم میں پائے نہ کھائے جائیں ایسا بھلا کیسے ہوسکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو نہ صرف پائے کی ذائقہ دار ڈش کی آسان ترکیب بتائیں گے بلکہ پائے سے نکلنے والے گودے کو کھانے کے فائدے بھی بتائیں گے۔

پائے پکانے کے لئے درکار اجزاء

ابلے ہوئے پائے = 1 عدد
پیاز = 2 عدد بڑی (کٹی ہوئی)
یخنی - 2 گلاس
ادرک لہسن کا پیسٹ = 1 کھانے کا چمچ
پسی لال مرچ = 2 چائے کے چمچ
گرم مصالحہ = پسا ہوا، 1 چائے کا چمچ
سیاہ مرچ = 1 چمچ (ثابت)
زیرہ = 2 چائے کے چمچ
ہلدی = 1 چائے کا چمچ
الائچی = 4 عدد
نمک = حسبِ ذائقہ
تیل = 1 پیالی
جائفل = آدھا چائے کا چمچ
جاوتری = آدھا چائے کاچمچ

سجاوٹ کے لئے

ہری مرچیں = 3 عدد بڑی (باریک کاٹ لیں)
ادرک = 1 بڑا ٹکڑا (چھیل کر باریک باریک کاٹ لیں)
ہرا دھنیا = کترا ہوا
پودینہ = کترا ہوا
لیموں = 2 عدد ( کاٹ لیں)
ترکیب:
پائے کو بڑے دیگچے میں 10 گلاس پانی ڈال کر ابالیں اور دھیمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ صرف 2 گلاس پانی باقی رہ جائے اور پائے اچھی طرح گل جائیں۔ دوسری طرف ایک دیگچی میں کٹی ہوئی پیاز سنہری کرلیں۔
ایک پیالے میں آدھا کپ پانی ڈالیں اور ادرک لہسن کا پیسٹ، سرخ مرچ، نمک، ہلدی اور پسا دھنیا اچھی طرح مکس کریں۔ اس آمیزے تلی ہوئی پیاز میں ملا کر بھون لیں۔ اسی مصالحے کو پائے کی دیگچی میں ڈالیں اور اچھی طرح پائے کے ساتھ بھونیں۔ اب یخنی ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر 20 منٹ پکائیں۔

اب پسا ہوا گرم مصالحہ، جائفل، جاوتری، زیرہ کوٹ لیں اور سالن میں اوپر سے ڈال کر گارنشنگ کے اجزاء ڈال کر پیش کریں۔ لذیذ پایا تیار ہے۔

پائے کھانے کے فائدے

پائے کا سالن جسم کو حرارت پہنچاتا ہے اس کے علاوہ یہ ہڈیوں کے لئے بہت مفید ہوتا ہے۔ پروٹین سے بھرپور پائے کا گودے می امینو ایسڈ ہوتا ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کو کم کرتا ہے اور آسٹیوپوروسس کے مرض سے بچاتا ہے اس کے علاوہ یہ جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور سردیوں کی بیماری سے لڑنے کی طاقت دیتا ہے۔ پائے کے گودے میں کیلشیم بھی بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو بالوں، ناخن اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Paye Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Paye is very famous in desi people. At KFoods you can find Paye and all the urdu recipes in a very easiest way.

Paye

Paye in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

Reviews & Comments