چھ یا زیادہ مرغ کے ٹکڑے کر دیں ۔ تمام مصالحوں کو بھون کر دہی میں ڈال دیں اور اس میں مرغ کے ٹکڑوں کو ایک گھنٹہ تک بھگو دیں۔ دیگچی میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز سرخ کر کے اس میں دہی اور مرغی کے ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ پانی خشک ہونے کے بعد مرغ کو خوب اچھی طرح بھون لیں۔ پھر پسا ہوا زعفران اور باریک کئے ہوئے بادام ڈال کر پانچ منٹ کے لئے بہت ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ دم کے بعد مرغ تیار ہے۔