Matar Pulao Recipe in Urdu

Matar Pulao

مٹر کا پلاؤ

اجزاء:
چاول ------------- آدھا کلو
بڑی الائچی ------------ تین عدد
مٹر ------------ ایک کلو
سیاہ مرچ ----------- چھ عدد
گھی ----------- آدھا پاؤ
دار چینی -------------ایک بڑا ٹکڑا
پیاز ---------- آدھا پاؤ
لونگ ------------- چھ عدد
ادرک -----------آدھا چھٹانک
نمک ------- حسب پسند
دیگچی میں گھی گرم کرکے اس میں پیاز کاٹ کر ڈال دیں۔ جب پیاز کا رنگ بادامی ہو جائے تو ادرک باریک کاٹ کر یا پیس کر ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد لونگ، سیاہ مرچ، دار چینی اور بڑی الائچی ثابت ڈال دیں۔ دومنٹ بعد مٹر کے دانے ڈال کر تھوڑی دیر بھونیں اور اس قدر پانی ڈالیں کہ جس میں مٹر بھی گل جائیں اور تقریباً ایک کلو کے قریب پانی باقی رہ جائے۔ جب مٹر تین حصے گل جائیں تو چاول نچوڑ کر ان میں ڈال دیں۔ پانی کا اندازہ انگلی کے پوٹے سے کر سکتی ہیں۔ جب چاول ابلنے لگیں تو تھوڑی تھوڑی دیرکے بعد چمچ سے ہلاتی رہیں۔ چاولوں میں ایک کنی رہ جائے اور پانی خشک ہو جائے تو دم پر لگا کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں۔ دم لگانے سے پہلے تھوڑا سا سیاہ زیرہ بھی چھڑک دیں تو بہتر ہے۔ اس طرح خوشبو بہت اچھی ہو جائے گی۔

Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Matar Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Matar Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Matar Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Matar Pulao

Matar Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment