چاولوں کو آدھا گھنٹہ بھگوئیں۔ تیل گرم کر کے الائچی اور کالی مرچ کا بگھار کریں۔ پھر اس میں کٹی مرچیں، لمبائی میں کٹی ادرک، مٹر اور نمک ڈال کر فرائی کرلیں۔ اب اس میں پانی اور چاول ڈال کر پہلے تیز آنچ پر رکھیں۔ اس کے بعد ہلکی آنچ پر دم لگائیں۔ مٹر پلاؤ تیار ہے۔