گوار پھلی کو دھو کر ایک انچ کے ٹکڑے کرلیں- گرم پانی میں تین منٹ ابالیں اور چھان کر الگ رکھ لیں- اسی پانی میں دال کو آدھے گھنٹے تک بھگو دیں پانی کو پہلے ٹھنڈا کرلیں٬ پھر دال کو بھگوئیں- دال کو اس پانی سے نتھار کر لال مرچوں اور ہینگ کے ساتھ موٹا گرائنڈ کرلیں- ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے رائی ڈالیں کڑکڑانے لگے تو آنچ ہلکی کر کے دال پیسٹ ڈالیں- دو سے تین منٹ تک بھونیں- پانی جس میں دال بھگوئی تھی ایک سو پچیس ملی لیٹر ڈالیں٬ نمک شامل کریں فوراً پھلی ڈالیں مکس کر کے ہلکی آنچ پر پچیس منٹ پکائیں لیموں کا رس ڈال کر گرم گرم سرو کریں-