Masoor Aloo Pulao Recipe in Urdu

Masoor Aloo Pulao
Recommended By Chef 00.25 To Prep
As Desired Servings 00.00 To Cook
Tips About Recipe 86 Views
0 Comments

مسور آلو پلاؤ

اجزاء:
بریانی بہت کھا لی، اب کریں چاول کا ذائقہ تبدیل مگر لذت ڈھیروڈھیر۔
بنائیں مسور آلو پلاؤ جو ایک بار کھائے وہ کھاتا ہی رہ جائے!

٭ چاولوں کے پتیلے میں ایک کپ آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں ایک بڑی پیاز کاٹیں اور اس کو لال ہونے دیں، پھر دو تیز پتے، دار چینی، چارثابت کالی مرچ، ایک الائچی، تین چمچ لال پسی ہوئی مرچ، دو چمچ نمک، کٹے ہوئے ٹماٹر، ایک چمچ زیرہ، ایک چمچ دھنیا پاؤڈر اور ادرک لہسن لا پیسٹ ڈال کر تین منٹ تک اچھی طرح پکا کر مصالحہ بنائیں۔
٭ دوسری طرف آپ آلو کاٹ کر دھو لیں، چاولوں کو بھگو دیں۔
٭ مسور کی دال دھو کر ابال لیں۔ ہری مرچیں دھوکر پیٹ چاک کر لیں، ایک لیموں چھلکوں سمیت کاٹ لیں۔
٭ مصالحہ تیار ہونے پر پہلے آلو ڈال کر پکائیں، ابلی ہوئی مسور اور آخر میں بھیگے ہوئے چاول ڈال کر اوپر کٹی ہوئی مرچیں اور لیموں ڈال کر دم دے دیں۔ لیجئیے ہوگئی آپ کا مسور آلو پلاؤ تیار۔

ضروری ٹپس:
٭ مسور کو پہلے ہلکا سا ابال لیں، کہ کچی نہ رہے۔
٭ آلوؤں کو فرائی کر کے بھی ڈال سکتی ہیں۔
٭ چاولوں کو صحیح سے بھگوئیں۔

Posted By: Hafsa, sialkot

Find out the Masoor Aloo Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Masoor Aloo Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Masoor Aloo Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Masoor Aloo Pulao

Masoor Aloo Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

مزید چاول٬ بریانی اور پلاؤ ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment