Keri Ki Chatni Recipe in Urdu

Keri Ki Chatni

894 Views 0 Comments

کیری کی چٹنی
اجزاء:
کیری کچھ ہی وقت کیلیئے آتی ہے اسلیئے سب کی کوشش ہوتی ہے کہ جلد اسے خرید کر اسکا اچار، چٹنی، شربت یا مربّہ بنا لیا جائے جو گرمیوں میں بہت پسند کئے جاتے ہیں۔

آج ہم بھی آپ کیلیئے ان میں سے کیری کی چٹنی کی مزیدار اور چٹ پٹی ریسیپی لے کر آئے ہیں، جو یقیناً آپ سب کو بہت پسند آئے گی۔ تو آئیے جانتے ہیں اسے بنانے کا طریقہ


اجزاء:


۔ کیری آدھا کلو
۔ لہسن
۔ دھنیا 1 کپ
۔ پودینہ 1 کپ
۔ ہری مرچ 4 سے 5 عدد
۔ موٹی لال مرچ 6 عدد
۔ نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
۔ سب سے پہلے کیری کو دھو کر اسکے چھلکے اتار لیں اور اسے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر گٹھلی الگ کردیں

۔ اب ایک مکسر گرینڈر میں کیری کے ٹکڑے، لہسن، ہری مرچ، لال مرچ، دھنیا، پودینہ، نمک اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے اچھے سے گرینڈ کرلیں

۔ اگر چاہیں تو اس میں کھوپرا بھی شامل کر سکتے ہیں، لیکن یہ ضروری نہیں ہے

۔ چٹنی کو اچھی طرح گرینڈ کر کے پیالے میں نکال لیں، لیجیئے مزیدار کیری کی جھٹ پٹ تیار چٹ پٹی چٹنی تیار ہے!

Posted By: Salwa, Karachi

Add Your Recipe

Find out the Keri Ki Chatni Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chutney Recipes. Keri Ki Chatni is very famous in desi people. At KFoods you can find Keri Ki Chatni and all the urdu recipes in a very easiest way.

Keri Ki Chatni

Keri Ki Chatni in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chutney Recipes.

Latest Articles

Reviews & Comments