Katwa Gosht Recipe in Urdu

کٹوا گوشت

اجزاء:
گھر میں اٹک کا مشہور لذیذ کٹوا گوشت بنائیں مبشر صدیق کی بتائی ہوئی اس آسان ترکیب سے
شادیوں کا سیزن ہے اور اس سیزن میں اٹک اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں شادی پر کٹوا گوشت ضرور بنایا جاتا ہے، آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں مشہور شیف یوٹیوبر مبشر صدیق کی بتائی ہوئی کٹوا گوشت بنانے کی ترکیب تاکہ آپ بھی اسے گھر میں آسانی سے بنا سکیں۔
نوٹ: یہ زیادہ افراد کے لئے بتائی گئی ریسیپی ہے آپ اس میں تمام اجزاء اپنے مطابق بھی شامل کر سکتے ہیں۔
اجزاء

پانی۔۔۔ ڈیڈھ کلو
ہڈی والا گوشت۔۔۔ دس کلو
نمک۔۔۔ ایک 7 سے 8 چمچ
لال مرچ۔۔۔ 7 سے 8 چمچ
ہلدی۔۔۔ 6 کھانے کے چمچ
قورمہ مصالحہ۔۔۔ ایک پیکٹ
ادرک کُٹی ہوئی۔۔۔ آدھا پاؤ
لہسن ثابت۔۔۔ آدھا پاؤ
پیاز۔۔۔ ڈیڑھ کلو
ٹماٹر۔۔۔ ایک کلو
ہری مرچیں۔۔۔ 8 سے 10 عدد
خشک دھنیا پاوڈر ۔۔۔7 سے 8 چمچ
پسا گرم مصالحہ۔۔۔ 3 سے 4 کھانے کے چمچ
ایک مٹی کی دیگچی لیں اس کے اوپری حصے پر گیلی چکنی مٹی کا لیپ لگا دیں، اب اس میں ڈیڈھ کلو کے قریب پانی ڈالیں، جب پانی میں جوش آجائے تو اس میں ہڈی والا گائے کا گوشت ڈال دیں پھر اس دیگچی کو ڈھک کر رکھ دیں اور تھوڑی دیر تک گوشت کو تھوڑا گلنے دیں، پھر اس میں نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، قورمہ مصالحہ ڈال کر کچھ دیر پکائیں اس کے بعد اس میں کٹی ہوئی ادرک، لہسن، پیاز ڈال کر اتنا پکائیں کہ یہ تمام اجزاء اچھی طرح اس میں گھُل جائیں، پھر اس میں ٹماٹر شامل کریں چند ہری مرچیں اور خشک دھنیا پاؤڈر ڈال کر اس میں 2 لیٹر پانی ڈالیں پھر اس کو اتنا پکنے دیں کہ ٹماٹر اچھی طرح گھُل جائیں دم پر کچھ دیر رکھنے کے بعد اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ ڈالیں اور ڈھک کر 5 سے 8 منٹ چھوڑ دیں، اب گرما گرم نان کے ساتھ پیش کریں کٹوا گوشت تیار ہے۔
یاد رہے کہ اس کو بناتے وقت اس میں لکڑی کا چمچہ استعمال کریں۔

Posted By: Sadia, Karachi

Find out the Katwa Gosht Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Katwa Gosht is very famous in desi people. At KFoods you can find Katwa Gosht and all the urdu recipes in a very easiest way.

Katwa Gosht

Katwa Gosht in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

مزید بیف اور مٹن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment