Aloo Gosht Ka Salan Recipe in Urdu

Aloo Gosht Ka Salan

آلو گوشت کا سالن

اجزاء:
•گائے کا گوشت_____ 1 کلو
•آلو_____ آدھا کلو
•پیاز_____ 5 عدد
•لال مرچ_____ 8 عدد ثابت
•لونگ_____ 6 عدد
•دار چینی_____ 1 ڈنڈی
•کالی الائچی_____ 2 عدد
•ہری الائچی_____ 2 عدد
•کالی مرچ_____ 8 سے دس عدد
•ادرک_____ 1 سے دو انچ کا ٹکڑا
•لہسن_____ 12 جوے
•ہری مرچ_____ 8 عدد
•سرکہ_____ 1 چوتھائی کپ
•ہلدی پاؤڈر_____ آدھا چائے کا چمچ
•زیرہ_____ آدھا چائے کا چمچ
•رائی دانہ_____ آدھا چائے کا چمچ
•ثابت دھنیا_____ 1 کھانے کا چمچ
•تیل_____ حسبِ ضرورت
•نمک_____ حسبِ ذائقہ

پین میں تیل ڈال کر گرم کریں۔
آلو کاٹ کر گولڈن فرائی کرلیں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
ہلکی آنچ پر زیرہ، رائی دانہ، ہلدی پاؤڈر، ثابت لال مرچ ڈال کر کڑکڑالیں اور ٹھنڈا کرکے اتار لیں۔
پھر بلینڈر میں ڈال کر پیس لیں۔
اب اس میں ادرک لہسن، کالی الائچی، ہری الائچی، کالی مرچ، لونگ، ثابت دھنیا، دار چینی اور سرکہ ڈال دیں اور پیسٹ تیار کرلیں۔
پیاز ڈال کر براؤن کرلیں اور گوشت ڈال کر بھون لیں۔
اب اس میں تیار پیسٹ ڈال دیں اور کچھ دیر بھون لیں۔
تھوڑا سا پانی شامل کرکے پکنے رکھ دیں۔
جب گوشت گل جائے تو اس میں فرائی کئے ہوئے آلو اور ہری مرچ ڈال کر پکائیں اور ڈھکن سے ڈھانپ دیں۔
جب تیل اوپر آجائے تو اسے ڈش آوٹ کرلیں اور نان یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Aloo Gosht Ka Salan Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Aloo Gosht Ka Salan is very famous in desi people. At KFoods you can find Aloo Gosht Ka Salan and all the urdu recipes in a very easiest way.

Aloo Gosht Ka Salan

Aloo Gosht Ka Salan in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

مزید بیف اور مٹن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment