گوشت کے ٹکڑوں میں لہسن، نمک ڈال کر ابال لیں۔ پانی اتنا ڈالیں کہ خشک ہونے پر گوشت بھی گل جائے۔ یہ ٹکڑے علیحدہ رکھ لیں۔ کڑاہی میں گھیکڑ کڑائیں اور اس میں یہ گوشت کے گلے ہوئے ٹکڑے تلیں۔ بادامی کر کے نکالتی جائیں۔ ڈش میں سلاد کے پتے سجائیں اوپر یہ قتلے رکھیں اور ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔