جنگلی پلاؤ
اجزاء:
پلاؤ ایک ہلکا کھانا ہے جس میں ہر قسم کے مصالحے ڈلتے ہیں لیکن یہ پھر بھی کھانے میں ہلکا ہی ہوتا ہے اور اسے مزے سے ہر کوئی کھانا پسند کرتا ہے۔ بچے بھی پلاؤ کو اس لیے پسند کرتے ہیں کوینکہ میں مرچ مصالحہ زیاہد نہیں ہوتا۔ سادہ پلاؤ، چنا پلاؤ، چکن و مٹن یا بیف پلاؤ، آلو اور سبزی کی پلاؤ غرضیکہ آپ نے اس کی ہر قسم کو کھایا ہوگا اور بنانی بھی آتی ہوں گی۔ یہ سب بازار میں آسانی سے مل بھی جاتی ہیں لیکن ایک ایسی پلاؤ ہے جو کم ہی ریسٹورنٹس پر ملتی ہے اور یہ مہنگی بھی ہوتی ہے اور وہ ہے جنگلی پلاؤ۔
جنگلی پلاؤ ایک ایسی پلاؤ ہے جس میں ڈھیر سارے اجزات ڈلتے ہیں، لیکن مصالحے کم سے کم ہوتے ہیں۔ تو چلیے باتتے یں اس زبردست کھانے کی شاندار ریسیپی جسے بنانے میں وقت لگے گا مگر ذائقہ بہترین ہوگا۔
اجزاء:
گرم مصالحہ 1 چمچ
کالی مرچ پاؤڈر ڈیڑھ چمچ
ہری مرچ 4 سے 5 درمیان سے کٹی ہوئی
پلاؤ مصالحہ ایک پیکٹ
ہلدی ایک چمچ
دھنیا ایک چمچ
چاول ایک کلو
چکن آدھا کلو بون لیس چوکور ٹکڑے کٹے ہوئے
لونگ 2 سے 4
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
گاجر 2 باریک کٹی ہوئی لمبے ٹکڑوں میں
شملہ مرچ 2 کٹی ہوئی باریک لمبے ٹکڑے
لیموں 2 کٹے ہوئے باریک
آلو 2 کٹے ہوئے چوکور ٹکڑے
آئل 1 کپ
املی کا پیسٹ 2 چمچ
آلو بُخارے 3 سے 5
ٹماٹر 1 سے 2 کٹے ہوئے
دہی آدھا کپ
بند گوبھی باریک کٹی ہوئی ایک پیالی
چنے ابلے ہوئے 1 کپ
زیرہ پاؤڈر 1 چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چمچ
ترکیب:
٭ سب سے پہلے ایک کپ چنے کو ابال کر رکھ لیں۔
٭ چاولوں کو دھو کر ان کو الگ کرلیں۔
٭ آئل میں شملہ مرچ اور گاجر ڈال کر ہلکا گولڈن ہونے تک فرائی کرلیں۔
٭ آلوؤں کو دھو کر رکھ لیں۔
٭ اب پیاز بھون کر اس میں 4 کپ پانی، ٹماٹر، ادرک لہسن کا پیسٹ، سارا مصالحہ، املی، آلو بُخارے، چکن اور آلو ڈال کر اچھی طرح اس کو پکائیں اور جب اس میں جوش آنے لگے تو بھیگے ہوئے چاول، شملہ مرچ، گاجر، بند گوبھی اور لیموں ڈال کر دم دے دیں۔
٭ لیجیے جنگلی پلاؤ بن کر تیار ہے اب اس پر ابلے ہوئے چنے اور ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi