Jheengy Ka Salan Recipe in Urdu

Find delicious Jheengy Ka Salan recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Jheengy Ka Salan recipe is one of the common and most searched dishes in the Sea Foods recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Jheengy Ka Salan recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2809 Views 0 Comments

جھینگے کا لذیذ سالن
اجزاء:
سردی میں جھینگے کھانے کا لطف کچھ منفرد ہے اور چونکہ یہ گرم ہوتے ہیں تو ان کو کھانے کا مزہ بڑھ جاتا ہے۔ شیف راحت ہمیشہ سے ہی اپنے چاہنے والوں کو مزیدار کھانے کی ریسیپی اس انداز میں بتاتی ہیں کہ وہ گھر میں بآسانی اس کو بنا سکیں۔ چلیے آج کے فوڈز میں ہم بھی آپ کو ان کی ریسیپی بتاتے ہیں اور ایک ویڈیو ان کی شیئر کر رہے ہیں تاکہ آپ دیکھ بھی سکیں۔
اجزاء:
جھینگے آدھا کلو چھلکے ہٹا کر صاف کرلیں
آئل 1 کپ
زیرہ 1 چمچ
ہلدی آدھا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ پاؤڈر
دھنیا آدھا چمچ پاؤڈر
کالی مرچ آدھا چمچ
گرم مصالحہ آدھا چمچ
دہی 1 کپ
ناریل پسا ہوا 1 چمچ چھوٹا
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
نمک 1 چمچ
پیاز ایک کٹی ہوئی
جھینگا مصالحہ 1 پیکٹ
لہسن ادرک پیسٹ
ترکیب:
٭ سب سے پہلے جھینگوں کو دھو کر اچھی طرح صاف کرلیں۔
٭ ان میں ہلدی، دہی، دھنیا، گرم مصالحے، جھینگا مصالحہ، کالی مرچ، لال مرچ، نمک، پسا ہوا ناریل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔
٭ اب آئل گرم کریں اور پیاز کو فرائی کرلیں پھر اس میں ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ، زیرہ، دھنیا اور دیگر مصالحے جات ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
٭ جب گریوی اچھی طرح بھننے لگے اس میں جھینگے اور ایک کپ پانی ڈال کر اچھی طرح چلائیں اور 20 منٹ کے لئے ڈھکن ڈھک دیں۔
٭ اب ڈھکن کھول کر دیکھیں اگر یہ گل گئے اور اچھی طرح پک گئے تو ہلکی آنچ پر مزید 5 منٹ پکادیں۔
٭ لیجیے مزیدار جھینگے کا سالن بن کر تیار ہے اب ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Jheengy Ka Salan Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Sea Foods. Jheengy Ka Salan is very famous in desi people. At KFoods you can find Jheengy Ka Salan and all the urdu recipes in a very easiest way.

Jheengy Ka Salan

Jheengy Ka Salan in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Sea Foods.

Reviews & Comments