Hyderabadi Mirchon Ka Salan Recipe in Urdu

Find delicious Hyderabadi Mirchon Ka Salan recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Hyderabadi Mirchon Ka Salan recipe is one of the common and most searched dishes in the Special Pakistani Dishes recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Hyderabadi Mirchon Ka Salan recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

5393 Views 0 Comments

حیدر آبادی ہری مرچ سالن
اجزاء:
برصغیر پاک و ہند میں اختلافات چاہے کتنے ہی کیوں نہ ہوں لیکن ہمارے درمیان بہت سی باتیں اور چیزیں مشترکہ ہیں، اور اس میں سر فہرست ہے ہمارے کھانے جو تقریباً دونوں ممالک میں ایک جیسے ہی ہیں۔ اب جب کھانے کی بات ہو ہی رہی ہے تو اس میں ہم حیدرآبادی کھانوں کو کیسے بھول سکتے ہیں۔

حیدرآبادی کھانے نہایت ہی لذیذ اور مصالحے دار ہوتے ہیں جو لوگ بہت پسند کرتے ہیں، اسی لیئے آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں حیدر آبادی ہری مرچ سالن کی ترکیب جو کھانے میں مزیدار اور بنانے میں آسان ہے۔

اجزاء

۔ 25 موٹی ہری مرچ
۔ 1 چمچ زیرہ
۔ دیڑھ چمچ ثابت دھنیا
۔ دیڑھ چمچ مونگ پھلی
۔ دیڑھ چمچ سفید تل
۔ 3 چمچ کُھرچا ہوا ناریل
۔ 3 سے 4 پیاز کٹی ہوئی
۔ 3 سے 4 چمچ املی کا گودا
۔ 1 چمچ ہلدی
۔ 15 کڑی پتے
۔ 1 چمچ رائی
۔ نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
۔ تمام مصالحے (دھنیا، زیرہ وغیرہ) کو توے پر 2 منٹ بھون لیں، پھر اسے گرائنڈر میں پیس لیں

۔ پھر اس خشک مصالحے کو جوسر بلینڈر میں ڈالیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر بلینڈ کریں اور مکسچر بنا کر سائیڈ پر رکھ دیں

۔ پیاز کو بھی موٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر الگ سے چاپر میں ہلکا بھربھرا سا پیس لیں، باریک پیسٹ نہیں بنانا ہے اسکا

۔ اب ایک پین میں تیل ڈالیں اور اس میں کڑی پتے، زیرہ اور رائی ڈالیں۔ جب یہ کڑک جائے تو اس میں ہری مرچ ڈال کر چند منٹ بھونیں اور پھر پلیٹ میں صرف ہری مرچ نکال لیں۔

۔ اسی پین میں اب پیاز ڈال کر 4 سے 5 منٹ تک بھونیں اسے براؤن مت کریں، پھر خشک مصالحوں سے بنا مکسچر، 1 چمچ ہلدی اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر بھونیں۔

۔ پھر تھوڑا سا پانی ڈال کر 15 سے 10 منٹ تک پکنے دیں۔ پھر اپنی ضرورت کے مطابق املی کا گودا شامل کریں۔ اس کے بعد میں ہری مرچ ڈالیں جسے ہم نے پہلے تلا تھا۔ تھوڑا سا پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر 10 سے 12 منٹ تک پکنے دیں

۔ شاندار، مزیدار اور مصالحے دار ہری مرچوں کا سالن تیار ہے
Posted By: Salwa, Karachi

Find out the Hyderabadi Mirchon Ka Salan Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Special Pakistani Dishes. Hyderabadi Mirchon Ka Salan is very famous in desi people. At KFoods you can find Hyderabadi Mirchon Ka Salan and all the urdu recipes in a very easiest way.

Hyderabadi Mirchon Ka Salan

Hyderabadi Mirchon Ka Salan in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Special Pakistani Dishes.

Reviews & Comments