ہرا مصالحہ جھینگا تورئی
اجزاء:
ہرا مصالحہ-----------1گھٹی
ہری مرچ-------------10عدد
تیل------------------1/2باؤل
پیاز-----------------2عدد
رائی دانہ------------1چائے کا چمچہ
زیرہ-----------------1کھانے کا چمچہ
ادرک لہسن پیسٹ----1کھانے کا چمچہ
نمک----------------1کھانے کا چمچہ
جھینگے-------------1کلو
ٹماٹر باریک کٹا-----1عدد
تورئی باریک کٹی---1کلو
ترکیب:
ہرا دھنیا اور ہری مرچ کو پیس کر چٹنی بنائیں۔ایک پین میں تیل گرم کرکے پیاز،رائی دانہ،زیرہ،لہسن ادرک پیسٹ اور نمک ڈال کر بھون لیں۔پھر اس میں جھینگا شامل کرکے ہلکا رفرائی کریں۔ساتھ ہی ٹماٹر ڈال کر مزید بھون لیں۔یہاں تک کہ تیل اوپر آجائے۔ اب باریک کٹی ہوئی تورئی شامل کرکے کچھ دیر تک فرائی کرلیں۔آخر میں ہری چٹنی ڈال کر دَم پر چھوڑ دیں۔لیموں کا رس شامل کرکےسرو کریں۔
Chef Arif Dawood ,
Posted By: aine,