فروزن کوفتے ! اب صرف کباب ہی فروزن نہیں بلکہ کوفتے بھی بناسکتے ہیں ۔۔ جانیں کوفتوں کو فروزن بنانے کا وہ راز جو ہوٹل والے استعمال کرتے ہیں

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our فروزن کوفتے ! اب صرف کباب ہی فروزن نہیں بلکہ کوفتے بھی بناسکتے ہیں ۔۔ جانیں کوفتوں کو فروزن بنانے کا وہ راز جو ہوٹل والے استعمال کرتے ہیں, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this فروزن کوفتے ! اب صرف کباب ہی فروزن نہیں بلکہ کوفتے بھی بناسکتے ہیں ۔۔ جانیں کوفتوں کو فروزن بنانے کا وہ راز جو ہوٹل والے استعمال کرتے ہیں is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

فروزن کباب تو بہت کھائے ہیں اب فروزن کوفتے بھی بنانا سیکھ لیں تاکہ کوئی دعوت ہو یا جھٹ پٹ مہمانوں کی آمد آپ بھی جلدی سے ایک ساتھ کئی ڈشز بنا کر کھانے کی ٹیبل کو سجا سکیں، آج ہم آپ کو شیف کی بتائی ہوئی ترکیب بتاتے ہیں جس کی مدد سے آپ بھی جب دل چاہے اس وقت کوفتے بنا کر کھا سکتے ہیں۔

اجزاء

٭ 5 سے 6 چمچ بھنے ہوئے چنے،

٭ 6 سے 8 ثابت خشک لال مرچ،

٭ 2 ٹکڑے دار چینی،

٭ 3 بڑی الائچی،

٭ 10 سے 12 لونگ

٭ 1 چمچ ثابت زیرہ

٭ 1 چمچ ثابت دھنیا

٭ 1 چمچ ثابت کالی مرچ

٭ 750 سو گرام چکن بون لیس،

٭ 2 پیاز

٭ ایک چمچ ہرا دھنیا، لہسن ادرک کا پیسٹ

٭ ہرادھنیا

٭ پودینہ

٭ 1 چمچ گھی

٭ 1 چمچ لال مرچ

٭ 1 چمچ نمک

٭ 1 چمچ ہلدی

٭ آدھا پیکٹ کوفتہ مصالحہ

طریقہ:

٭ اگر آپ نے گوشت کا قیمہ بازار سے بنا ہوا خریدا ہے تو اس میں یہ تمام تر اجزات ڈال کر اچھی طرح بلینڈر کرلیں اور اگر چکن کا گوشت ہے تو اس کو ہلکا سا ابال کر بلینڈر میں ان مصالحوں کے ساتھ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اب ان کی گول گول گولیاں بنا کر اس پر آئل سپرے کرکے رکھ لیں۔

پھر ان کو ہلکا فرائی کرلیں اور اب ایک ڈش میں نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں اسکے بعد ایک پلاسٹک کی تھیلی پر آئل کا سپرے کریں اور یہ کوفتے اس میں رکھ کر ڈھک دیں اب فریزر میں رکھ لیں، اس طریقے سے یہ 1 ماہ سے زائد بالکل ٹھیک اور تازے بھی رہیں گے اور کھانے میں مزیدار بھی ۔

By Humaira   |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2654 Views   |   16 Oct 2023
Related Recipes
Reviews & Comments