Ginger Candy Recipe in Urdu

Find delicious Ginger Candy recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Ginger Candy recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Ginger Candy recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Ginger Candy
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

7134 Views 0 Comments

ادرک کینڈی
اجزاء:
ادرک کی چائے یا قہوہ کے بارے میں تو سب جانتے ہیں کہ یہ کھانسی ، نزلہ اور ہاضمے کے لئے بہت عمدہ نسخہ ہے لیکن یہاں ہم آج آپ کے لئے زبردست ادرک کینڈی کا نسخہ لائے ہیں یہ 5 منٹ میں بننے والی ادرک کینڈی کی ترکیب آپ کو گلے کی خراش اور بخار کو ٹھیک کرنے کے لیے درکار ہے۔ زیادہ ترگھرانوں میں موسمی صحت کے مسائل کے علاج کے لیے گھریلو ٹوٹکے استعمال کرنا ایک عام روایت ہے۔ ویسے، زیادہ تر لوگوں کا ماننا ہے کہ شفاء گھر سے شروع ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم برسوں سے دیسی نسخوں (گھریلو علاج) پر انحصار کر رہے ہیں۔ یہاں ایک ایسا ہی گھریلو علاج ہے، جو آسان اورفوری اثر کرنے والا ہے، دو آسان طریقوں سے بنایا گیا ہے۔ یہ ادرک کینڈی کا نسخہ آپ کو موسمی بیماریوں جیسے گلے کی خراش، نزلہ اور کھانسی کو ٹھیک کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا ۔

ادرک ہی کیوں؟
ادرک جنجرول جیسے اینٹی آکسیڈنٹس کی خوبیوں سے بھری ہوئی ہے، جو موسمی بیماریوں کو ٹھیک کرنے میں مدد دیتی ہے کیونکہ ادرک میں سوزش اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں جو سوجن، درد کو کم کرنے اورانفیکشن سے لڑنے میں مدد کرتی ہیں۔ مزید یہ کہ یہ کینڈیز میٹابولک ریٹ کو بڑھا کر ہاضمے کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر سکتی ہیں، جس سے وزن کم کرنے میں مزید مدد ملتی ہے۔

کھٹی میٹھی جنجر کینڈی:
کینڈی کی اس ترکیب کو بنانے کے لیے 2 چھوٹے ادرک لیں، انہیں مطلوبہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اس دوران، ایک گلاس جار لیں اور اس میں آدھا کپ لیموں کا رس، 1چائے کا چمچ اجوائن، 1 چائے کا چمچ کالی مرچ، آدھا چائے کا چمچ کالا نمک، 1 چمچ چاٹ مصالحہ اور 2 چمچ شہد ڈالیں۔ مکس کر کے ذرا سا پکا کرمحفوظ کر لیں۔ یہ کینڈی ہاضمے کے ساتھ ساتھ گلے کی خراش کے لیے بھی بہترین ہے۔
ترکیب:
بھنی ہوئی ادرک کی کینڈی:
2 چھوٹے ادرک لیں، چھلکے سمیت دھو کر خشک کریں، پھر ادرک کو اچھی طرح سے جلنے تک بھونیں۔ جلے ہوئے چھلکے کو نکال کر ادرک کوچوپ کرلیں۔ ایک گلاس کنٹینر لیں اور یہ چوپ کی ہوئی ادرک ڈالیں، آدھا کپ شہد ڈالیں۔ 2 چائے کے چمچ کالی مرچ پاؤڈر، آدھا چائے کا چمچ دار چینی پاؤڈر۔ اسے اچھی طرح مکس کریں اور 2 چمچ لیموں کا رس شامل کریں۔ اسے اچھی طرح مکس کر لیں اور ایک چھوٹی سی کینڈی دن میں دو یا تین بار کھائیں۔
Posted By: Afshan, Karachi

Find out the Ginger Candy Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Ginger Candy is very famous in desi people. At KFoods you can find Ginger Candy and all the urdu recipes in a very easiest way.

Ginger Candy

Ginger Candy in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments