مکھن، چینی اور گولڈن سیرپ کع ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ چیچنی پوری طرح سے حل ہوجائے۔ چولہے سے ہٹا کر میدہ اور ادرک پاؤڈر ملا دیں۔ اب میکسچر سے ایک چائے کا چمچہ بیکنگ ٹرے میں ڈال دیں۔ پھر اسے سپریڈ ہونے کی جگہ چھوڑ دیں۔ 180 دیگری پر پانچ منٹ کے لیے بیک کر کے تیس سیکنڈ کے لیے بیکنگ ٹرے میں چھورڑ دیں۔ اب احتیاط کے ساتھ ٹرے سے ہٹا کر لکڑی کے چمچے پر گول یا سیلینڈر کی شکل میں رول کر دیں۔جب ٹھنڈا اور کرسپی ہوجائے تو بہت آرام سے چمچہ نکال دیں۔ پوری طرح سے ٹھنڈا کر کے جنجر اسنیپز کے دونوں سائیڈ کو پگھلی چاکلیٹ میں ڈپ کرتے جائے۔ گریس پروف پیپر پر رکھ کے سیٹ ہونے دیں اور اسے ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔