کھجورں میں سے گٹھلیاں نکال لیں۔فرائی پین میں مکھن کی آدھی مقدار ڈال کر گرم کریں۔پھر بادام ڈال کر ہلکے سنہری کر لیں۔مکسر میں چینی،دودھ،انڈے کی زردی اور ادرک ڈال کر یکجان کریں۔آمیزہ کو برتن میں ڈالیں۔پھر اس آمیزہ کو کھجوروں کے اندر بھر کے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھیں۔فرائی پین میں مکھن اور چاکلیٹ کو پگھلا کر چولہے سے اتار لیں،ڈش میں کھجوریں ڈال کر مکھن اور چاکلیٹ کا آمیزہ ڈالیں۔بادام سے سجا کر آدھے گھنٹے کے لیے فرج میں رکھ دیں۔تاکہ یہ سیٹ ہو جائیں کجھورں کو درمیان سے کاٹ کر پیش کریں۔