Darbari Channa Pulao Recipe in Urdu

Find delicious Darbari Channa Pulao recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Darbari Channa Pulao recipe is one of the common and most searched dishes in the Rice, Biryani, & Pulao recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Darbari Channa Pulao recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Darbari Channa Pulao
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

9537 Views 0 Comments

درباری چنا پلاؤ
اجزاء:
چنا پلاؤ گھر میں سب کی پسندیدہ ہوتی ہے، یہ ہلکی اور سادہ بھی کھائی جائے تو مزہ ہی آ جاتا ہے۔ تحقیق ے مطابق پہلے دور میں جب دربار لگتا تھا اور مہاراجہ کھانے کا آرڈر دینے کے لئے باورچی کو بلاتے تھے تو ہر چھٹی کے دن چنے کی پلاؤ سپیشل آرڈر پر بنوائی جاتی تھی تاکہ مختلف لوازمات کے ساتھ سادہ کھانا بھی آپ کی خاطرتواضع کرنے کے لیے موجود رہے۔
چلیے آج بتاتے ہیں درباری چنا پلاؤ کی وہ خاص ریسیپی جس کو کھا کر آپ کا بھی پیٹ بھر جائے اور ذائقے کے ساتھ کوئی سمجھوتہ بھی نہ رہے۔
اجزاء:
چنے ایک پاؤ ابلے ہوئے
چاول آدھا کلو
آئل 1 سے ڈیڑھ کپ
کالی مرچ
لال مرچ
کالی مرچ اور لال مرچ پاؤڈر
نمک
زیرہ
ٹماٹر
پیاز
لونگ
تیز پات
پودینہ
ہلدی
دھنیا
املی
آلو بخارے
ہری مرچ
ترکیب:
سب سے پہلے چنوں کو بھگو کر ان کو ابال لیں۔
زیادہ نہ ابالیں کہ وہ بالکل ہی گل جائیں بلکہ تھوڑی کسر باقی رہے
چاولوں کو بھگو کر رکھ دیں۔
برتن میں آئل ڈال کر پیاز بھونیں اور ٹماٹر بھی ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔
اب پیاز اور ٹماٹر کو بلینڈر میں ڈال کر پیسٹ بنالیں۔
پھر آئل کے ساتھ یہ پیسٹ، زیرہ، تیز پات، لونگ، گرم مصالحے، نمک، کالی مرچ، لال مرچ اور ہری مرچ ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور اس میں چاول ڈال کر دم دے دیں۔
15 منٹ میں دم ہٹادیں ابھی چاول پوری طرح نہیں گلے ہوں گے کچھ باقی ہوں گے۔
پھر ابلے ہوئے چنوں کو ڈالیں، اس میں املی اور آلو بخارہ ڈالیں اور پھر سے 10 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
لیجیے درباری چنا پلاؤ اب بن کر تیار ہے، پودینہ ڈال کر سروو کردیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Darbari Channa Pulao Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Rice, Biryani, & Pulao. Darbari Channa Pulao is very famous in desi people. At KFoods you can find Darbari Channa Pulao and all the urdu recipes in a very easiest way.

Darbari Channa Pulao

Darbari Channa Pulao in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Rice, Biryani, & Pulao.

Reviews & Comments