ایک سے آدھا کلو دودھ گرم کرنے کے بعد ایک کپ پسے چاول ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ چاول اچھی طرح گل جائیں تو ان میں ایک کپ فروٹ کوکٹیل، ایک سے آدھا کپ چینی اور آدھا چائے کا چمچہ پسی الایچی ڈال ر دس منت تک پکالیں۔ کھیر درمیانی گاڑھی ہونے لگے تو چولہے سے اتار لیں۔ اب آدھا پاؤ کھویا اور چند قطرے کیوڑا ایسنس ڈالنکر ہلکے ہاتھ سے مکس کر لیں۔ آخر میں ڈش میں نکال کر حسب ضرورت بادام، پستے اور بچے ہوئے فروٹ کاکٹیل سے گارنش کر کے سرو کریں۔