پہلے 2عددچکن بریسٹ کو اُبال کر چھوٹے چھوٹے کیوبزمیں کاٹیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
اس کے بعد 200گرام سیلا چاول کو سادے پانی میں اُبال یں ۔
پھر چھلنی میں ڈال کر پانی نکالیں اور ایک طرف رکھ دیں ۔
اب ایک پین میں 1/4کپ گھی ، 1پیالی چینی ، 2کھانے کے چمچے کیوڑا اور 50گرام بادام پستے شامل کرکے 2سے 3منٹ تک پکائیں ۔ ساتھ میں تھوڑا سا پانی بھی شامل کردیں ۔
جب چینی کا دانہ ختم ہوجائے تو اس میں اُبلے چاول اور اُبلی چکن شامل کردیں اور 1سے 2منٹ تک مکس کریں اور ڈھک کر 4سے 5منٹ کے لئے دم پر چھوڑ دیں ۔
تیار ہونے پر نکا ل کر مزیدار چکن زردہ سرو کریں۔