Chicken Tikka Recipe in Urdu

Find delicious Chicken Tikka recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Chicken Tikka recipe is one of the common and most searched dishes in the Barbeque recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Chicken Tikka recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Chicken Tikka
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

2251 Views 0 Comments

چکن تکہ
اجزاء:
بازاری چکن تکہ مزیدار بھی ہوتا ہے اور جوسی بھی اس کا ذائقہ بھی اچھا ہوتا ہے اور یہ اچھی طرح گلا ہوا ہوتا ہے لیکن اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ گوشت میں خون لگا رہ جاتا ہے اور اس کی وجہ سے کھانے کا ذائقہ اچھا نہیں لگتا۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے بازار میں یہ چکن تکہ کس طرح پکایا جاتا ہے اور گوشت کو گلانے کے لئے کون سی چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ آپ بھی اپنے گھر میں ہوٹل جیسا باربی کیو بنا سکیں۔
اجزاء:
سوڈا 2 چمچ
چکن 1 کلو
لال مرچ پاؤڈر 4 سے 5 چمچ
نمک حسبِ ضرورت
ہرا دھنیا اور پودینہ کا پیسٹ
کولڈرنک کم سے کم 1 کپ
بیکنگ سوڈا 2 چمچ
کورن فلور 4 چمچ
پپیتے کا پیسٹ 1 چمچ
ہلدی 4 چمچ
دھنیا پاؤڈر 3 چمچ
زیرہ پاؤڈر 2 چمچ
انار دانہ اور کلونجی کا پاؤڈر 1 چمچ
اچار گوشت اور تکہ مصالحہ 4 چمچ مکس
گوشت گلانے والا مصالحہ 3 چمچ
بریڈ کرمز کا پاؤڈر
مایونیز 3 چمچ
دہی آدھا کلو
پیاز، ٹماٹر اور ادرک لہسن کا پیسٹ مکس ایک سے ڈیڑھ چمچ۔
ترکیب:
٭ سب سے پہلے گوشت کو دھو کر رکھ لیں۔
٭ اب ہلدی، دھنیا، زیرہ، لال مرچ، نمک، کالی مرچ، اچار گوشت اور باربی کیو مصالحہ، پپیتے کا پیسٹ، گوشت گلانے والا مصالحہ، پیاز ٹماٹر اور ادرک کا پیسٹ، دہی، بریڈ کرمز پاؤڈر، انار دانہ اور کلونجی پاؤڈر غرضیکہ اجزاء میں موجود تمام مصالحے کورن فلور اور بیکنگ سوڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور اس کو کم سے کم 1 دن تک لگا رہنے دیں۔ لیکن اگر آپ کو فوری بنانے ہیں تو اس میں پپیتے کی مقدار اور گوشت گلانے والے مصالحے کی مقدار کو بڑھا دیں۔
٭ جب سیکنے لگیں تو کوئلوں کو اچھی طرح گرم کرلیں اور گوشت پر آئل کا سپرے کرلیں، پھر ان کو انگیٹھی پر اچھی طرح سیک لیں۔
رائتہ بنانے کے لئے:
٭ دہی، مایونیز، کولڈرنگ، ہرا دھنیے اور پودینے کا پیسٹ، نمک، زیرہ پاؤڈر، کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
سروونگ کیسے؟
تکے کو آپ روٹی یا پراٹھے کے ساتھ سروو کرلیں اور اسکے ساتھ رائتہ/سلاد بھی رکھ دیں۔
Posted By: Humaira, Karachi

Find out the Chicken Tikka Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Barbeque. Chicken Tikka is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Tikka and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Tikka

Chicken Tikka in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Barbeque.

Reviews & Comments