Chana Dal Nimko Recipe in Urdu

Chana Dal Nimko
Recommended By Chef 00.20 To Prep
As Desired Servings 00.30 To Cook
Tips About Recipe 12212 Views
0 Comments

چنا دال نمکو

اجزاء:
چنا دال نمکو اب گھر میں بچوں کے لئے خود ہی بنالیں، یہ بنیں اتنے آسانی سے کہ آپ خود بھی رہ جائیں حیران۔

• ایک پاؤ یا حسبِ ضرورت چنا دال کو ایک جگ پانی میں ڈال دیں اور اس میں دو چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر اچھی طرح رگڑ لیں پھر یہ پانی پھینک دیں اور اسی طرح دو سے تین مرتبہ دال رگڑ کر دھولیں۔
• اس کے بعد دوبارہ جگ پانی سے بھرلیں دو چمچ میٹھا سوڈا ڈال کر چار سے پانچ گھنٹے بھگو دیں۔
• ایک صاف کپڑے یا ٹشو پیپر پر اس دال کو پھیلا لیں اور اچھی سے خشک کرلیں کہ پانی سے دال بالکل پاک ہوجائے۔
• ایک کڑاہی میں آئل تیز گرم کرلیں اور پھر اس میں تھوڑی تھوڑی کر کے دال ڈال کر فرائی کرلیں۔
• پھر کپڑے یا ٹشو پر نکال لیں تاکہ آئل جذب ہوجائے۔
• پھر چاٹ مصالحہ، کالی مرچ پاؤڈر، نمک اور پسی لال مرچ حسبِ ذائقہ چھڑک کر چائے کے ساتھ پیش کردیں۔

ضروری ٹپس:
٭ دال جتنی دیر بھیگے گی اتنی ہی اچھی فرائی ہوجائے گی۔
٭ دال کو کڑاہی میں اس وقت تک فرائی کریں جب تک کہ آئل کے جھاگ کڑاہی میں سے ختم نہ ہوجائیں۔
٭ کپڑے یا ٹشو سے لازمی خشک کریں تاکہ اضافی پانی اور آئل دال سے مکمل نکل جائے۔

Posted By: Dania, Hyderabad

Find out the Chana Dal Nimko Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Snacks And Appetizers. Chana Dal Nimko is very famous in desi people. At KFoods you can find Chana Dal Nimko and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chana Dal Nimko

Chana Dal Nimko in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Snacks And Appetizers.

مزید اسنیکس اینڈ اسٹارٹر ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment