100گرام مکھن گرم کرکے اس میں 1کھانے کا چمچہ باریک کٹا لہسن اور 6عدد باریک کٹی ہری مرچ ڈال کر بھونیں ۔ جب لہسن کا رنگ گولڈن براﺅں ہو جائے تو 1کپ کٹی ہری پیاز ، 1چائے کا چمچہ کالی مرچ ، 1چائے کا چمچہ نمک اور 1/2کلو اُبلے چاول شامل کرکے مکس کریں ۔ 5منٹ کے لیے دم پر رکھیں ۔ بٹر اینڈ گرین چلی رائس تیار ہے ۔