Burns Road Chana Chaat Recipe in Urdu

Find delicious Burns Road Chana Chaat recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Burns Road Chana Chaat recipe is one of the common and most searched dishes in the Iftar Items recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Burns Road Chana Chaat recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Burns Road Chana Chaat
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

3729 Views 0 Comments

برنس روڈ کی مشہور چنا چاٹ
اجزاء:
چنا چاٹ ہر گھر میں افطار کے لیے ضرور ہی بنتی ہے۔ سب اپنے اپنے ذائقے اور پسند کے لحاظ سے اس کو بناتے ہیں۔ کچھ زیادہ مصالحے والی چاٹ کھانا پسند کرتے ہیں تو کچھ پھیکی بناتے ہیں۔ لیکن جب بات کراچی کے مشہور برنس روڈ کی چنا چاٹ کی ہو تو مصالحہ اور پھیکا پن بھول جاتے ہیں بس اس کے شاندار ذائقے سے لُطف اندوز ہوتے ہیں۔ گھر میں برنس روڈ جیسی چاٹ نہیں بنتی لیکن آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں برنس رود کی چنا چاٹ بنانے والے یہ چاٹ گھر میں بنانے کا زبردست طریقہ، جس کو کھا کر گھر والے بھی آپ کی تعریف کیے بغیر نہ رہ پائیں گے۔
ترکیب:
سٹریٹ سٹائل چاٹ گھر میں بنانے کا طریقہ:
٭ 4 کپ چنوں کو 1 جگ پانی میں ڈال کر بھگوئیں اور اس میں 2 چمچ کھانے سوڈا اور 1 چمچ ہینگ ڈال کر کم سے کم 2 گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں اور کوشش کریں کہ پانی گرم ہو یا پھر نیم گرم ہو۔

٭ ایک کپ دہی میں آدھا کپ دودھ اور 2 چمچ پسی ہوئی چینی کو اچھی طرح مکس کرکے پلین کرلیں۔

٭ ایک کپ بیسن، 2 چمچ نمک، 1 چمچ اجوائن اور 2 چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر پانی سے مکس کرلیں اور چمچ اتنا چلائیں کہ بیسن میں کوئی گانٹھ نہ بنے۔ پھر 4 کپ آئل کو اچھی طرح گرم کریں اور اس بیسن کی پھلکیاں بنا کر رکھ لیں۔

٭ سموسے اور رول کی پٹیوں کے ٹکڑے جو بچ جاتے ہیں ان کو پہلے ہی فرائی کرکے ٹشو پیپر پر رکھیں اور ان کا اضآفی آئل جذب کرلیں۔

٭ 2 آلوؤں کو دھو کر ان کو کیوبس میں کاٹ کر رکھ لیں۔ پھر ایک پین میں 1 جگ پانی اور 2 چمچ کھانے کا زردئی رنگ ڈال کر آلوؤں کو اچھی طرح اُبال کر رکھ لیں۔

٭ ایک کپ املیوں کو اچھی طرح بھگو کر ان کے بھیگے ہوئے پانی کو پین میں ڈالیں، اس میں 1 چمچ چینی، 1 چمچ نمک، 1 چمچ اجوائن، 1 چمچ لال چمچ، 1 چمچ دھنیا، 2 چمچ چاٹ مصالحہ اور 3 چمچ لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیئے رکھ دیں۔

٭ 1 پیاز، 1 ٹماٹر، ایک لیموں کے رس، 2 سے 4 ہری مرچوں کو کاٹ کر رکھ لیں۔

٭ اب ایک پیالے میں اُبلے ہوئے آلو، چنے، پھلکیاں، دہی، املی کا پکا ہوا پانی، 2 چمچ چاٹ مصالحہ، 2 چمچ پسی ہوئی اجوائن، 1 چمچ کالی مرچ پاؤڈر، 1 چمچ دہی بڑے مصالحہ،2 چمچ پسی لال مرچ، سموسے رول کی پٹیوں کے ٹکڑے، پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ اور لیموں کا رس ڈالیں۔ پھر ہرا دھنیا اور 2 چمچ دہی ڈال کر کھانے کے لیے سروو کردیں۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi

Find out the Burns Road Chana Chaat Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Iftar Items. Burns Road Chana Chaat is very famous in desi people. At KFoods you can find Burns Road Chana Chaat and all the urdu recipes in a very easiest way.

Burns Road Chana Chaat

Burns Road Chana Chaat in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Iftar Items.

Reviews & Comments