بیف چلی ملی
اجزاء:
گائے کے گوشت کی بوٹیاں: ٰکلو
پساہوا لہسن ادرک: ایک کھانے کا چمچہ
پسا ہوا کچا پپیتا: 2 کھانے کے چمچے
لیموں کا رس: 4 کھانے کے چمچے
املی کا گو ُدا: 2 کھانے کے چمچے
ٹماٹو کیچپ: 2 کھانے کے چمچے
چاٹ مصالحہ: چائے کا چمچہ
کٹی ُہوئی لال مرچ: ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی کالی مرچ: ایک چائے کا چمچہ
نمک: حسب ذائقہ
تیل: 5 کھانے کے چمچے
پودینے کے پتے: سجانے کے لئے
ترکیب:
ایک پیالے میں گوشت کی بوٹیاں ‘ لہسن ادرک‘ پپیتا‘ ایک کھانے کا چمچہ تیل اور نمک ملاکرکم از کم 5گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں ۔ ایک لکڑی کی سیخ پر 5 بوٹیاں لگائیں ‘ اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی گوشت کی سیخیں بھی تیار کرلیں ۔ بڑے سائز کے فرائننگ پین میں باقی تیل گرم کرکے سیخوں کو اس پر رکھیں اور ڈھانک کر گوشت گلنے تک پکائیں ۔
ایک پیالے میں لیموں کا رس‘املی کا گو ُدا‘ٹماٹو کیچپ‘چاٹ مصالحہ ‘لال مرچ اور کالی مرچ ملالیں ۔
اس 200 میزے کو سیخوں کے اُوپر ڈال کر 200 میزہ گاڑھا ہونے تک پکاکر ڈش میں نکال لیں ۔
مزیدار بیف چلی ملی پودینے کے پتوں سے سجاکر پیش کریں ۔
Posted By: Syeda Kiran Zahra , Karachi