Badami Moong Dal Halwa Recipe in Urdu

Find delicious Badami Moong Dal Halwa recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Badami Moong Dal Halwa recipe is one of the common and most searched dishes in the Ice Cream & Deserts recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Badami Moong Dal Halwa recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Badami Moong Dal Halwa
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

170 Views 0 Comments

بادامی مونگ دال حلوہ
اجزاء:
بادام: 25–26 عدد
گرم پانی: 1 کپ
گھی: 1 کھانے کا چمچ
مونگ دال (پیلی): ¾ کپ (رات بھر بھگوئی ہوئی)
دودھ: 1½ کپ (پیسٹ بنانے کے لیئے)
دودھ: 3 کپ (پکانے کے لیئے)
دیسی گھی (پگھلا ہوا): ½ کپ یا حسبِ ضرورت
چینی: ¾ کپ یا حسبِ ذائقہ
الائچی پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ
کریم: ½ کپ
اورنج فوڈ کلر: ¼ چائے کا چمچ (اختیاری)
بادام (کٹے ہوئے): 1 کھانے کا چمچ
پستہ (کٹے ہوئے): 1 کھانے کا چمچ
ترکیب:
* ایک پیالے میں بادام اور گرم پانی ڈال کر ڈھانپ دیں اور 1 گھنٹہ بھگو دیں۔ بعد میں بادام چھیل کر ایک طرف رکھ دیں۔
* کڑاہی میں دیسی گھی ڈال کر پگھلا لیں، پھر اس میں مونگ دال ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر 8–10 منٹ تک بھونیں یہاں تک کہ رنگ بدل جائے اور دال خشک ہو جائے۔
* دال کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
* بلینڈر جار میں بھنی ہوئی مونگ دال، چھیلے ہوئے بادام اور دودھ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں یہاں تک کہ گاڑھا پیسٹ بن جائے۔
* کڑاہی میں تیار شدہ پیسٹ ڈال کر درمیانی آنچ پر 8–10 منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ آمیزہ اکٹھا ہو جائے۔
* اب دودھ تھوڑا تھوڑا کر کے شامل کریں اور درمیانی آنچ پر مسلسل چمچ چلاتے رہیں۔
* دیسی گھی ڈالیں، اچھی طرح مکس کریں اور 8–10 منٹ تک پکائیں یہاں تک کہ رنگ تبدیل ہو جائے۔
* چینی اور الائچی پاؤڈر شامل کریں، مسلسل مکس کریں اور پکائیں یہاں تک کہ چینی گھل جائے اور گھی الگ ہونے لگے۔
* چولہا بند کر کے کریم اور اورنج فوڈ کلر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔
* دوبارہ چولہا آن کریں اور درمیانی آنچ پر 4–5 منٹ تک مزید پکائیں۔
* آخر میں کٹے ہوئے بادام اور پستہ ڈالیں، مکس کریں اور اس وقت تک پکائیں جب تک حلوے سے گھی اوپر آنے لگے۔
* پین کو کوکنگ آئل سے چکنا کریں اور اس میں بادام چھڑک دیں۔ مونگ بادام حلوہ ڈال کر اچھی طرح دبا کر برابر سیٹ کریں۔ سرونگ پلیٹ میں الٹ دیں، خشک گلاب کی پتیاں لگا کر سجاوٹ کریں اور پیش کریں۔
Posted By: Salwa Noor, Karachi

Find out the Badami Moong Dal Halwa Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Ice Cream & Deserts. Badami Moong Dal Halwa is very famous in desi people. At KFoods you can find Badami Moong Dal Halwa and all the urdu recipes in a very easiest way.

Badami Moong Dal Halwa

Badami Moong Dal Halwa in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Ice Cream & Deserts.

Reviews & Comments
Get Alerts